مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مولانا محمد بوستان قادری مرحوم کی خدمات کو تارکین ہمیشہ یاد رکھیں گے:لارڈ قربان حسین
برمنگھم: مولانا بوستان قادری ،دینی ،سماجی اور سیاسی تمام مکاتب فکر میں یکساں مقبول اور عزت کی نگاہ سے دیکھے جانے والے غیر متازعہ شخصیت کے مالک عظیم بزرگ راہنماء تھے۔ انہوں نے ساری زندگی فرقوں اور گروہوں میں بٹی مسلم کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے جدوجہد کی۔ مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکزی سیکرٹریٹ کشمیر ہائوس برمنگھم میں محمد غالب کی زیر صدارت تعزیتی ریفرنس سے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن ،لارڈ قربان حسین ، ایم پی خالد محمود، راجہ فہیم کیانی، مولانا سرفراز مدنی،مولانا ظفر اللہ شاہ، راجہ ایاز خان ، وقار اسلم کیانی ، مفتی عبدالمجید ندیم، چوہدری محمد عظیم ، واجد برقی، حافظ محمد ادریس، شہزاد اقبال، شاہنواز کیانی، فاروق قادری، مولانا ابراہیم میرپوری، منیر رضا، شبیر خان، انوار عزیز مغل، کونسلر انصر علی خان، کونسلر محمد ادریس، چوہدری دائود، یٰسین بدر،راجہ قمر عباس، راجہ ابرار خان سمیت کثیر تعداد میں سیاسی ، سماجی مذہبی تنظیموں کے نمائندوں شرکت کی اور مولانا محمد بوستان قادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو تارکین ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ان کی تعلیمات اصول و ضوابط کو اپنانے اور کمیونٹی کو ہر اہم مسئلہ پر متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ مولانا مرحوم نے کبھی کسی اختلافی موضوع کو زیر بحث لایا نہ ہی کسی فرقہ واریت اور اختلا ف پھیلانے و الے ایشو کی حوصلہ افرا ئی کی۔ مولانا بوستان قادری کی زندگی اسلام ،پاکستان، کشمیر اور مسلم کمیونٹی سمیت برطانیہ بھر میں آباد ہر رنگ و نسل و ِمذہب و مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوششوں سے عبارت تھی، مرحوم نے فلاح انسانی کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ تعزیتی ریفرنس میں ان کی زندگی کے مختلف پہلواوں اور خدمات پر روشنی ڈالنے اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے احباب اور عوامی نمائندوں کی بڑی تعداد میں تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔