مقبول خبریں
یورپین مسلم کونسل کے صدر میاں عبد الحق اور یو کے اسلامک مشن محمد صادق کھوکھر کا ناروے پہنچنے پر والہانہ استقبال
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پشاور حادثہ پر وزیراعظم کا سخت ردعمل، طالبان سے مذاکرات خطرے کا شکار ہو سکتے ہیں
لندن... وزیر اعظم پاکستان میاں محمّد نواز شریف نے پشاور میں چرچ پر ہونے والے حملوں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی صورتحال میں طالبان سے مذاکرات خطرے کا شکار ہو سکتے ہیں انہوں نے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری حکومت تمام لوگوں کا غم میں برابر کی شریک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ جاتے ہوئے لندن پہنچنے کے بعد اپنی رہائیش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیا میاں محمّد نواز شریف نے کہا کہ ٧٨ انسانی جانوں کے زیاہ پر ہر آنکھ اشکبار اور طالبان کے کردار پر سوال کرتی نظر آتی ہے، انہوں نے کہا ہم نے تو طالبان سے مذاکرات کی راہ بڑی نیک نیتی سے اپنائی تھی اور ایسا فیصلہ بھی ہم نے اکیلے نہیں کیا بلکہ اے پی سی بلا کر سب سے صلاح مشورے کے بعد طالبان سے بات آگے بڑھائی تھی لیکن طالبان کے ایسے اقدامات ہمیں ہرگز قبول نہیں حکومت پاکستان کسی مصلحت کا شکار نہ ہو گی بلکہ یہ حکومت عوام کی ہے اور عوام کے مفادات کے مطابق ہی اگلا کوئی قدم اٹھایا جائے گا وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت تمام حکومتی مشینری پشاورمیں امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے وزیر داخلہ چودہری نثار فوری طور پر جائی اے حادثه پر پہنچے ہیں اور تمام ضروری ہدایات انہی کے ذریعے انجام دی جا رہی ہیں