مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کسی بھی جماعت کی جانب سے نا مناسب رویےپر تقریب کا بائیکاٹ کیا جائیگا : صحافتی تنظیمات
لندن: وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں کے گھر کے باہر پاکستان تحریک انصاف کےمظاہرے کے دوران سینئر صحافی احمد علی سید اور دیگرصحافیوں کو حراساں کرنے اور پر تشدد رویے کے واقعہ کے خلاف پاکستان پریس کلب یوکے اور پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مظاہرے کے دوران ہونے والے افسوس ناک واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ جب تک واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک پی ٹی آئی برطانیہ کی تقریبات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ مستقبل میں کسی بھی جماعت کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ نا مناسب رویہ اختیار کرنے پر فی الفور تقریب کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور تمام سیاسی جماعتوں کو تحریری طور پر مطلع کیا جائے گا کہ جو بھی صحافیوں کو مدعو کرے گا وہی شخص صحافیوں کی حفاظت اور دیگر انتظامات کا ذمہ دار ہو گا،اجلاس میں پاکستان پریس کلب برطانیہ کے صدر مبین چوہدری، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری وجاہت علی خان، پریس کلب کے جنرل سیکریٹری شوکت ڈار،سینئر صحافی احمد علی سیدARY،مرتضیٰ علی شاہGEO،فیاض غفورARY،اے حق یوکے ٹائمز،نسیم صدیقیEXPESS NEWS،عامر غوری سینئر جرنلسٹARY،غلام حسین اعوان92 News،انعام سہگل اردو ٹائمز،ودود مشتاق جیو،چوہدری اکرم کشمیر لنک،مسرت اقبال اوصاف،عرفان الحق دنیا نیوز نے شرکت کی۔