مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تارکین وطن نے معیشت مضبوط کرنے میں ریڑھ کی ہڈی جیسا کردار ادا کیا ہے: ملک محمد یعقوب
لوٹن ... کوٹلی آزاد کشمیر کی سیاسی شخصیت اور انجمن تاجران کے صدر ملک محمد یعقوب نے کہا کہ تارکین وطن کیمونٹی نے برطانیہ کی معیشت مضبوط کرنے میں ریڑھ کی ہڈی جیسا کردار ادا کیا ہے تارکین وطن کیمونٹی کے افرادعام ورکر سے لے کر بڑے بزنس مین تک برطانوی معاشرے کے حالات سدھارنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں .. ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم کانفرنس پبلسٹی بورڈ کے چیرمین ملک شبیر احمد کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسابق میئر کونسلر ریاض بٹ،ڈپٹی میئر کونسلر ایوب،کونسلر راجہ وحید اکبر،راجہ یعقوب صدر مسلم کانفرنس،کونسلر سلیم،راجہ توصیف کیانی،راجہ افتخار کھیتاڑوی،پروفیسر ممتاز بٹ اور دیگر افراد موجود تھے انہوں نے برطانوی سیاست میں بڑھتے ہوئے کردار پر تارکین وطن کیمونٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کیمونٹی کو چاہیے کہ لوکل الیکشن سے لے کر پارلیمنٹ کے انتخابات تک ایسے نمائندوں کو منتخب کیا جائے جو ان کے مسائل سمیت کشمیریوں کے دیرینہ مسئلہ کیلئے آواز اٹھا سکیں بیرونی ممالک میں آباد کشمیری و پاکستانی کیمونٹی کاہر فردحقیقی معنوں میں وطن کے سفیر کا کردارادا کر رہا ہے ملک یعقوب نے تارکین وطن کی اپنے وطن سے محبت کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہزراوں میل دور بیٹھ کر اپنے وطن کی بہتری اور خوشحالی میں اہم رول ادا کر کہ تارکین وطن کیمونٹی انمٹ نقوش چھوڑ رہی ہے تارکین وطن کیمونٹی کا یہ کردار تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے برطانوی اکانومی کو مظبوط بنانے اور ہموطنوں کی بھرپور معاونت نے تارکین وطن کیمونٹی کی محنت کو چار چاند لگائے ہیں انہوں نے برطانوی سیاست میں تارکین وطن کیمونٹی کے بڑھتے ہوئے کردار کوزبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے آزادنہ جموری نظام میں حصہ لیتے ہوئے تارکین وطن کیمونٹی اپنی صلاحیتں کو بہتر طور سے اجاگر کر رہی ہے برطانوی پارلیمنٹ میں جتنے بھی زیادہ نمائندے ہوں گے اتنے ہی کیمونٹی کی آواز موثر طریقے سے سنی جائے گی انہوں نے تارکین وطن کیمونٹی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ کے تاریخی پارلیمانی اور سیاسی نظام سے فاہدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نمائندے منتخب اداروں تک پہنچائے تاکہ عالمی دنیا میں ہماری شنوائی ہو سکے اپنے بنیادی مسائل اورمسئلہ کشمیر کے جلد حل کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ اپنے نمائندے برطانوی اور یورپی ایوانوں تک پہنچنانے چاہیے ہم یورپین ایوانوں میں منتخب نمائندے بھیج کر ہی اپنے سچے اور اصولی کیس کی پیروی کر سکتے ہیںانہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت دنیا کے تمام مسائل کو حل کرنا عالمی برادی کی ذمہ داری ہے دنیا میںتبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں ،ان تمام مسائل کو حل کرتے ہوئے ہی امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا عالمی برداری کے لیئے نہایت اہم ہو چکا ہے بھارتی مظالم عالمی برادری کا منہ چڑا رہے ہیں ملک یعقوب نے برطانیہ میں آباد تمام کشمیری کیمونٹی کے مسئلہ کشمیر پر جاندار کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو ہائی لائٹ کرنے میں برطانیہ کی کشمیری وپاکستانی کیمونٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے جسے تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہیے تاکہ بھارتی مظالم پر بھرپور طریقے سے احتجاج بلند کرتے ہوئے دنیا کو باآور کرایں کہ کشمیریوں پر جاری سیاہ رات کا خاتمہ کیا جائے ..