مقبول خبریں
الیکشن 2019 کیلئے کنگزوے وارڈ راچڈیل سے لیبر پارٹی کی مس ایلس رائٹ نامزد
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیراعظم نوازشریف کی صحت کیلئے سابقہ خطیب دربار داتا گنج بخش کی لندن میں خصوصی دعا
لندن:شاکر قریشی میڈیا سیکریٹری پی ایم ایل ن یو کے اور چیئرمین کاروان فکر برطانیہ کی رہائشگاہ پر خصوصی محفل سما و دعا منعقد کی گئی جس میں دربار داتا گنج بخش لاھور کے سابقہ خطیب حضرت مولانا مقصود احمد قادری چشتی نے میزبان کی درخواست پر خصوصی طور پر تشریف لائے. ذکر و سما اور آمد رمضان المبارک پر بیان کے علاوہ خصوصی طور پر پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے دل کے اھم آپریشن کی کامیابی، صحت کاملہ اور درازی عمر کے لئے رب کائنات سے دعا کی گئی. خصوصی ختم شریف اور تناول ماحضر کا اہتمام کیا گیا۔ لندن کی سول سوسائٹی اور سیاسی، سماجی بزنس اور کاروان فکر کے راہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔ اس دعائیہ تقریب میں وزیراعظم کی صحت و تندرستی، درازی عمر کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے ھاتھ اٹھانے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی،پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کی لیبر پارٹی کے راہنما اور کونسلرز بھی شامل تھے۔ علامہ مقصود قادری جو وزیراعظم سے انس رکھتے ہیں کے علاوہ میزبان شاکر قریشی، کاروان فکر کے صدر ڈاکٹر مظہر الٰہی، نائب صدر کونسلر عبید خان، نائب صدر کونسلر احمد، جنرل سیکریٹری ملک عدنان، کونسلر ڈاکٹر عبدلغفور عزیز، کونسلر فراز شوکت، سالیسٹر قیصر گوندل، جاویداقبال خان، الحاج الطاف حسین، محمد شفیق، مشتاق چوھدری، ارحم قریشی، مروہ قریشی، جمیلہ قریشی، سبحان قریشی، ملک ارسلان اور دیگر فیملیز اور بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تائیوان سے آئی ایک چائنیز فیملی اور بچے بھی دعا میں شریک ھوئے. تقریب کے اختتام پر شاکر قریشی میڈیا سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ نے علامہ مقصود احمد قادری چشتی اور دوسری سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف تمام پاکستان اور تمام پاکستانیوں کے وزیراعظم ہیں جن کی صحتیابی کےلئے ھم سب، مسلم ممالک و غیر مسلم ممالک کے قائد اور لیڈران کے علاوہ سکھ، عیسا ئی ، ہندو لوگ بھی تہ دل سے دعائیں کر رہے ہیں۔ کرکٹرز، اداکار اور تمام اپوزیشن لیڈر بھی خلوص دل سے دعاؤں میں شامل ہو چکے ہیں. اللّہ رب العالمین میاں نواز شریف کو مکمل صحت عطا فرما کر پاکستان کی مزید کئی برسوں تک ترقی اور خوشحالی کیلئے خدمات سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے’’آمین‘‘