مقبول خبریں
اولڈہم کے مقامی ہوٹل ہال میں باغیچہ سجانے کی تقسیم انعامات کی تقریب
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
علماء آزاد کشمیر کا وزیراعظم سےمدارس کیلئے 20کروڑ ماہانہ مختص کرنے کا مطالبہ
مظفر آباد ...اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ دینی مدارس آزاد ریاست میں خواندگی کی شرح میں اضافہ کیلئے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔حکومت دینی مدارس کے تمام مسائل حل کریگی، اقامتی طلباء کا وظیفہ 1000روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے وزیراعظم نے چئیرمین مرکزی زکوة کونسل اورسیکرٹری زکوٰة کونسل کو تحریری حکم دیا کہ تمام مسالک کے علماء کے ساتھ میٹنگ میں اقامتی طلباء کے لیے ماہانہ 1000کا فیصلہ ہو چکا ہے۔23 ستمبر کے کونسل کے اجلاس میں وزیر اعظم نے نارمل میزانیہ میں بھی دینی مدارس کے حوالہ سے کیے گے اعلان پر فوری عملدرآمد کے احکامات جار ی کیے ۔علماء کے نمائندہ وفد نے نارمل میزانیہ میں دینی مدارس کے لیے کم از کم 20کروڑ ماہانہ مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔وزیر اعظم نے کہا ہم آزاد کشمیر میں اسلامی معاشرہ کے قیام کیلئے کوشاں ہیںاور دینی مدارس ان مقاصد کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل کام کر رہے ہیں اس لیے حکومت ان کے تمام مسائل حل کرے گی.. وفد نے 29 مئی 2012ء میں ہونیوالے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا جس پر وزیراعظم نے فوری طور پرتمام فیصلوں پر علمدرآمد کا حکم دیا ۔ وفدمیں اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزادکشمیر اور تنظیم المدارس آزادکشمیر کے صدر مولانا پیر سید نذیر حسین شاہ گیلانی ، جنرل سیکرٹری اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزادکشمیر وسواداعظم اہل سنت والجماعت آزادکشمیر اوروفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مسئول برائے کشمیر مولاناقاضی محمود الحسن اشرف ،مولنا الطاف حسین سیفی ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس آزادکشمیر، مولانامفتی غلام رسول نقشبندی امیر جمعیت علماء اسلام مظفرآباد، مولانا صاحبزادہ فضل الحق نقشبندی کوٹلی، مولانا کبیر احمد میر پوراوردیگر شامل تھے۔ اس موقع پر چیرمین علماء ومشایخ کونسل حافظ طارق محمود راجہ ، وائس چیرمین محمد فضل الرسول طاہر اور بعض وزراء حکومت بھی موجود تھے ۔