مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اہلیہ مرحومہ مجھ سے زیادہ مذہبی اور شاندارشخصیت کی حامل تھیں؛ ڈاکٹر توفیق
لیسٹر... آئر لینڈ سے لیسٹر شفٹ ہو کر حادثے کا شکار ہونے والی فیملی کے سربراہ ڈاکٹر توفیق نے کہا ہے کہ بے شک مشیت ایزدی کے سامنے کوئی پر نہیں مار سکتا لیکن انھیں یقین ہے کہ اگر ان کی دنیا اجاڑنے میں کسی انسان کی نیت شامل تھی تو اس کا احتساب ضرور ہو گا مقامی مسجد میں کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے جذباتی خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وقوعہ والے دن انھیں بھی اپنی بیوی بچوں کے ساتھ گھر پر ہی ہونا تھا کیونکہ وہ ہرمہینے کے 4 میں سے 3 اختتام ہفتہ اپنے گھر پر ہی گزارتے تھے لیکن الله کو اسے بچانا منظور تھا جس کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا، گلوگیر آواز میں اپنی اہلیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ شاندار شخصیت کی مالک تھی اور بیک وقت کئی ذمہ داریاں نبھاتی تھی، وہ محبت کرنے والی ماں تھی جس نے میری غیر موجودگی میں 3 بچوں کی پرورش کرکے پروان چڑھایا،اس نے بچوں کومذہبی تعلیم بھی دی اور انھیں کمیونٹی کے لئے روحانی طورپر اچھے بچے بنایا۔ وہ نہ صرف لیسٹر کی کمیونٹی میں بلکہ دیگر کمیونٹیز میں بھی بہت مقبول تھے ،وہ بہت معروف خاتون تھیں اور مجھ سے زیادہ مذہبی تھی اورمیری اہلیہ کے ویژن کی وجہ ہی سے مجھے ڈبلن میں دعوة اکیڈمی قائم کرنے کاحوصلہ ملا۔ اس اجتماع میں چند دن قبل ایک جھگڑے میں مارے جانے والے شخص کی فیملی بھی موجود تھی شبہ یہ کیا جارہا ہے کہ اسی لڑائی کے نتیجے میں کسی ظالم نے غلطی سے اس گھر کو جلا دیا ...