مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر ،پاک بھارت سرحدی تنازع نہیں، کشمیریوں کی آزادی کا ہے: محمد شبیر کشمیری
اولڈہم:گزشتہ سڑسٹھ سالوں سے حکمران طبقے اور بین الاقوامی طاقتوں کی سرد مہری اور اقوام متحدہ کے غیر فعال کردار نے کشمیریوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہ دیا لیکن گزشتہ چھبیس سالوں سے کشمیریوں نے آزادی کا علم بلند کرتے ہوئے جس جدو جہد کو شروع کیا ہوا ہے اور شہدا کی قربانیوں کا ایک ایسا باب رقم ہوا ہے جس سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ کشمیری قوم آزادی لینے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور اپنا پیدائشی حق چھین کر لینے سے بھی گریز نہیں کرے گی،ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے نڈر کارکن محمد شبیر کشمیری نے میڈیا سے ایک نشست کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک امان اللہ خان ’’ مرحوم‘‘ نے اپنی ساری زندگی کشمیر کی آزادی و خود مختاری کیلئے وقف کی ہوئی تھی اور مرتے دم تک حق و سچ کی بات کو بلند کیا اور کبھی بھی مصلحت کا شکار نہ ہوئے،قائد انقلاب محمد مقبول بٹ شہید نے خونی لکیر کے اس پار جا کر ثابت کر دیا کہ ہم کسی معاہدے کے پابند نہیں ہیں اور ہم انکے بتائے ہوئے احکامات پر ثابت قدمی سے چلتے ہوئے منزل کے حصول کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں نہ کہ ریاست کے نام نہاد رہنمائوں کی طرح جنکا مقصد صرف حصول اقتدار ہے،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع نہیں بلکہ ایک کروڑ پچاس لاکھ کشمیریوں کی آزادی کا ہے جب تک ہمیں حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا تب تک ایشیا کہ اندر استحقامت پیدا نہیں ہو سکتی،انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور عالمی طاقتوں سمیت اقوام متحدہ کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کا قابل قبول حل کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر