مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انسانی سمگلنگ کے الزامات میں گرفتار سعودی شہزادی امریکی عدالت سے باعزت بری ..!!
کیلی فورنیا ... انسانی سمگلنگ کے الزام میں ملوث سعودی شہزادی کو امریکی ریاست کی عدالت نے غیر متوقع طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے بیالیس سالہ سعودی شہزادی مشائیل ایلے بین پر گذشتہ برس مئی میں کینیا سے تعلق رکھنے والی اپنی ملازمہ کو جبری طور پر امریکہ لانے، اس کا پاسپورٹ اپنی تحویل میں لینے اور دن میں سولہ گھنٹے کام کرنے کے عوض ماہانہ 220 ڈالر بطور تنخواہ دینے اور ہفتے میں سات دن کام کرانے کے الزامات عائد تھے۔ ریاست کیلی فورنیا کی ایک عدالت نے اس وقت سعودی شہزادی پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات برخاست کر دئیے جب سرکاری وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ عدالت میں سعودی شہزادی پر لگے الزامات ثابت کرنے سے قاصر ہیں۔ شہزادی کے وکیل پال میئر نے اسے ٢٦ ملین افراد کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ شاہی خاندان کیلئے ایک خوبصورت خواب سے کم نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ شہزادی کا تعلق سعودیہ کی نجیب الطرفین فیملی سے ہے.. سعودی شہزادی مشائیل شہزادے عبدالرحمنٰ بن نصیر بن عبدالعزیز ال سعود کی چھ بیویوں میں سے ایک ہیں ، جنہیں گذشتہ برس کیلی فورنیا میں لاس اینجلس کے جنوبی مشرقی مضافاتی علاقے اروین میں واقع اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر انسانی سمگلنگ کے الزامات لگائے گئے تھے۔ یہ کیس اس وقت منظر ِ عام پر آیا جب کینیا سے تعلق رکھنے والی تیس سالہ ملازمہ سعودی شہزادی کے گھر سے بھاگنے میں کامیاب ہوئی تھی ۔