مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس جماعت کی جڑیں عوام تک پھیلی ہوئی ہیں:چوہدری بشیر احمد رٹوی
بولٹن:آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ریاست کی واحد جماعت ہے جس کی جڑیں عوام تک پھیلی ہوئی ہیں اور کارکنان نظریاتی طور پر جماعتی منشور کی وجہ سے اسکے ساتھ منسلک ہیں،سازشی عناصر طرح طرح کے حربوں سے زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کیلئے ہمیشہ سے کاوشیں کرتے رہے لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،آزاد کشمیر میں عام انتخابات بالکل قریب ہیں جب سے سیاسی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے لوگ غیر ریاستی جماعتوں کے چنگل سے آزاد ہو کر مسلم کانفرنس میں جوق در جوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور مقبولیت اور طاقت میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ایسا دیکھ کر سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں،ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر احمد رٹوی نے پاکستان اور آزاذ کشمیر کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین ریاض احمد بڑالوی کی طرف سے دی گئی ایک ضیافت کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہاکہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان نے ریاست بھر کے طوفانی دوروں کو حتمی شکل دے دی ہے انکی والہانہ اور ولولہ انگیز قیادت اور حکمت عملی ہی کا نتیجہ ہے کہ جماعت دوبارہ مضبوط اور منظم ہو کر بھاری قوت بن کر ابھر رہی ہے،ہم تمام جماعتوں سے رابطہ میں ہیں اور صدر جماعت کو پوری جماعت کے عہدیداران اور کارکنان کی طرف سے یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ جماعتی تشخص کو مد نظر رکھتے ہوئے جو بھی فیصلہ کریں گے انکی آواز پر لبیک کریں گے،انہوں نے مزید کہا بد قسمتی سے غیر ریاستی جماعتوں کی وجہ سے ریاست کا تشخص پامال ہو رہا ہے اور وفاق کی بے جا مداخلت سے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر پر ہمارا موقف کمزور ہو رہا ہے ان سے مطالبہ ہے کہ ریاست غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے تاکہ صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد سے مسئلہ کشمیر کو تقویت پہنچے،یوتھ ونگ برطانیہ کے چیئرمین ریاض احمد بڑالوی نے تمام مہمانان اور صدر جماعت چوہدری بشیر احمد رٹوی کا شکریہ ادا کیا کہ مادر وطن سے واپسی پر انہوں نے تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا اس موقع پر بولٹن برانچ کے صدر راجہ رفیع اللہ،شیخ سرفراز حسین،وائس پریزیڈنٹ برطانیہ راجہ شکیل خان،راجہ سعید خان اور چوہدری ابراہیم موجود تھے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر