مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
کرپشن کے خلاف ماضی میں بھی آواز اٹھائی اور آئندہ بھی اٹھاتا رہوں گا: لارڈ نذیر احمد
لندن...برطانیہ میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیت لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے آزاد کشمیر میری جائے پیدائش اور پاکستان میرا وطن ہے جب مشکل اوقات میں ہم اپنے ہم وطنوں کو برطانیہ میں سپورٹ کرتے ہیں توکمیونٹی کا حق بنتا ہے کہ مادر وطن میں اگر کوئی برائی ہو تو اسے بھی بڑھ کے روکیں، میرا کس شخص یا ادارے سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے حکومت آزاد کشمیر کی کرپشن کے خلاف ماضی میں بھی آواز اٹھائی اور آئندہ بھی اٹھاتا رہوں گا.. پاکستان اور آزاد کشمیر کے دورے سے واپسی پر لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہووے انہوں نے کہا کہ انہیں بطور برطانوی لارڈ انہیں ددوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کا حق حاصل ہے اور جہاں غلط بات ہوگی وہ اس ملک کے خلاف بولیں گے۔ جبکہ آزادکشمیر کو ان کا اپنا گھر ہے اور وہ وہاں کے باشندے بھی ہیں۔ اس لئے آزادکشمیر کے معاملات میں مداخلت کرنا ان کا حق بنتا ہے۔ اور وہ اس مداخلت پر کسی سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس میں پہلے ان کا پروگرام تھا کہ وہ حکومت آزاد کشمیر کے خلاف کرپشن کی چارج شیٹ پیش کریں لیکن وزیر اعظم کی برطانیہ آمد میں تبدیلی کی وجہ سے اس پروگرام کو موخر کر رہے ہیں تاہم میڈیا کے اصرار پر انہوں نے سبوت کی بجائے وہ لسٹ پیش کی جسکے ثبوت وہ محفوظ رکھتے ہیں اس لسٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس امر میں کوئی شک نہیں کہ اصل لسٹ اس سے بھی طویل ہو سکتی ہے تاہم وہ جناح ماڈل ٹاؤن پراجیکٹ اور اسلام گڑھ میں اسٹیڈیم کے حصول کیلئے لی گئی زمین میں گھپلے، کوٹلی کی گریٹر واٹر سکیم میں کرپشن، وزیر اعظم کے سابق مشیر کے والد کیلئے حاصل کردہ بلیو پاسپورٹ، پی سی ہوٹل کے پبلک پارک کی لیز میں ہونے والے گھپلے، میر پور میں کمرشل پلاٹوں کی سستے داموں فروخت اور پرائیویٹائیزیشن کمیشن کے وسیع گھپلوں کے ثبوت ان کے پاس موجود ہیں جنھیں وہ آئندہ چند روز میں میاں محمّد نواز شریف کی خدمت میں پیش کر کے اپنا فرض ادا کر دیں گے .. لارڈ نذیراحمد نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران انہیں وہ ثبوت اس لئے نہیں دکھائے کہ اس وقت وہ ان کے پاس نہیں تھے۔ تاہم جب وہ آزادکشمیر گئے تو انہیں وہ ثبوت مل گئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ ہفتہ کے روز تک لاہور میں رک جائیں جب وزیراعظم وہاں آئیں گے تو وہ انہیں وہیں پر ثبوت پیش کریں۔ جبکہ انہوں نے مناسب سمجھا کہ وہ لندن میں ہی وہ ثبوت وزیراعظم کو دیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے تند و تیز سوالات کے جواب بھی بڑے تحمل سے دئیے اور کہا کہ انہوں نے بیرسٹر سلطان محمود کو مسلم لیگ ن میں شامل کرنے کا کبھی کسی کے ساتھ ذکر نہیں کیا اور نہ ہی بیرسٹر سلطان محمود نے کبھی اس خواہش کا اظہار کیا ہے۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ انھیں افسوس اس بات کا ہے کہ گلگت بلتستان کی آبادی زیادہ ہونے کے باوجود اس کا بجٹ آزاد کشمور کے مقابلے میں بہت کم ہے وہاں کے عوام ٦ ارب کے بجٹ میں شفاف امور زندگی سرانجام دے رہے ہیں لیکن کم آبادی والے خطے آزاد کشمیر میں آبادی کم ہونے کے باوجود50 ارب کا بجٹ ہوتا ہے جس میں سے 40 ارب غیر ترقیاتی کاموں یعنی انتظامی امور پر ہی خرچ کر دیا جاتا ہے جبکہ صرف 10ارب ترقیاتی کاموں کیلئے مختص ہے جس بڑا حصہ بھی کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے ایسے میں وہ وزیراعظم پاکستان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ کرپشن کے ان اقدامات کا نوٹس ضرور لیں گے..ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہو گا کہ آزاد کشمیر کی ہر حکومت ہی کرپٹ تھی سب جانتے ہیں کہ بریگیڈئر حیات کا دور مثالی تھا اسی طرح لوگ بیرسٹر سلطان محمود کی ذات کے حوالے سے جو مرضی کہیں مگر ان کے دور میں چیک اینڈ بیلنس نظر آتا تھا.. ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی یا کشمیری سیاستداں جو برطانیہ آکر دوکانداری چمکانے کیلئے یہ کہتے ہیں کہ مجھے اپنی مادر وطن کے معاملات میں نہیں پڑنا چا ہیے پہلے انھیں اپنے گریبان میں جھانکنا چا ہیے ..پریس کانفرنس میں بیرسٹر سلطان محمود کے قریبی ساتھیوں چودھری حکمداد صدر پی پی پی، چودھری فاروق، چودہری دلپذیر کے علاوہ چودھری افضال اور خواجہ ظہور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے آخر میں بیرسٹر سلطان محمود کے مشیر امور کشمیر برائے برطانیہ چودھری فاروق نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا...