مقبول خبریں
ڈیبی ابراھم کیساتھ ناروا سلوک سے بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ بے نقاب
مہنگائی کی ذمے دار عمران خان حکومت ہے ،شہباز شریف
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کی ڈیبی ابراھام کے ہندوستان میں داخلے پر پابندی کی شدید مذمت
آتش فشاں
پکچرگیلری
Advertisement
اقتدار کے نشے میں مدہوش کرپٹ ٹولہ اب آخری ہچکولے لے رہا ہے:راجہ مقصود حسین کاکڑوی
اولڈہم:آزاد کشمیر کی ریاست کے اندر جلد ہی کرپٹ نظام کی بساط لپیٹ دی جائے گی اور عوام موجودہ حکومت کا احتساب کرنے کیلئے بے چینی سے عام انتخابات کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ جمہوری نظام میں طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ہوتے ہیں اور پیپلز پارٹی نے اقتدار سنبھالنے کے بعد عوامی مسائل کو حل کروانے اور عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے اور ریاست کے اندر تعمیر و ترقی کی بجائے ذاتی مفادات حاصل کر کے ریاست کو مسائل کی آماجگاہ بنا دیا ہے جو ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے انکو کڑے احتساب سے گزرنا پڑے گا اور لوٹی ہوئی دولت واپس کرنی پڑے گی،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے مرکزی قائم مقام صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ اقتدار کے نشے میں مدہوش کرپٹ ٹولہ اب آخری ہچکولے لے رہا ہے اور آئے روز مسلم لیگ ن میں عوام کا سمندر جوق در جوق شامل ہورہا ہے کیونکہ ہمارے محبوب قائد صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی بے باک،جرات مندانہ اور دلیرانہ قیادت پر ریاست کی عوام کو بھروسہ اور اعتماد حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر آئندہ حکومت ہماری قائم ہوگی اورہماری قیادت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقتدار مقامی سطح پر منتقل کرنے کیلئے پر عزم ہے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اتحاد کرکے بھی ہمارا کچھ بگاڑ نہیں سکتیں یہ انکی خام خیالی ہے ان کوآٹے دال کا بھائو معلوم ہوجائے گا اور شکست انکا مقدر بنے گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شر یف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح اب بھی انکے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں وہ مرد بحران ہیں،انشااللہ وہ سرخرو ہوکر پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر