مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برٹش کشمیری یورپی ریفرنڈم کے دوران متحرک کردار ادا کریں:جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت
لوٹن : برٹش کشمیری یورپی ریفرنڈم کے دوران متحرک کردار ادا کریں اور اپنے مقامی اوریورپی سیاستدانوں کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے مطالبہ کریں کہ وہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو بھی ریفرنڈم کے ذریعے آزادی دلانے میں معاونت کریں۔ جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ مانچسٹر ، لیڈز ، برمنگھم اور لندن کے علاوہ بریڈفورڈ اور ڈربی می آگاہی مہم کے لئے اجتماعات اور کانفرنسیں منعقد کروائے گی ۔ سیاسی ریفرنڈم کانفرنس ہفتہ 14مئی پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں شام چھ بجے منعقد ہو گی جس سے لارڈ نذیر احمد آف رادھرم ، جولی وارڈ ایم ای پی ، آئیون لیوس ایم پی اور یاسمین قریشی ایم پی کے علاوہ کشمیری اور پاکستانی کونسلروں کے علاوہ کمیونٹی کے ہر مکاتب فکر سے رہنما شرکت کرینگے ۔ اس بات کا فیصلہ جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے عہدیداروں کے ایک خصوصی مشاورتی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ اس موقع پر سیکرٹری جنرل محمد اعظم ، وائس چیئرمین امجد حسین مغل ، شعبہ خواتین کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار ، گریٹر منچسٹر کے چیئرپرسن روبینہ خان ، سیکرٹری فرزانہ افضل ، انفارمیشن سیکرٹری کومل خان ، شاہدہ خان ، سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن ، سابق پارلیمانی امیدوار ہیری بوٹا ، یاسمین عالم اور دیگر ہم خیال رہنمائوں نے شرکت کرکے فیصلہ کیا کہ 23 جون کو ہونیوالے یورپی ریفرنڈم کے دوران برٹش کشمیریوں اور پاکستانیوں کو جہاں اس ملک کی شہری کی حیثیت بھر پور حصہ لیکر اپنی آنیوالی نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہے وہیں برطانوی حکومت کو یاد دہانی بھی کرانی ہے کہ اگر وہ سکاٹ لینڈ اور برطانوی عوام سے کیئے گئے وعدہ پر عمل درآمد کر رہے ہیں تو انہیں ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں سے کیا گیا 1948ء اور 1949 کا وعدہ کیوں بھول رہے ہیں حالانکہ برطانیہ ہی تقسیم ہندوستان کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے ۔ برٹش کشمیری ہر شہر میں اجلاس ، کانفرنسیں اور سیمینار منعقد کرکے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا مسئلہ اجاگر کریں ۔ تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم مقامی کمیونٹی تنظیموں ، خواتین رہنمائوں اور کونسلروں کی معاونت سے برطانوی اور یورپی ممبران پارلیمنٹ کو انکے علاقوں میں دعوت دے رہے ہیں کہ وہ آئیں اور برٹش کشمیریوں کا نکتہ نظر سنیں اور کشمیری اسی سوچ اور نظریے کے لوگوں کی حمایت کریں گے جو کشمیری عوام کی کھل کر حمایت کرینگے ۔ سیکرٹری جنرل محمد اعظم نے کہا کہ نارتھ ویسٹ کے اکثر رہنما ہمارے نکتہ نظر کی حمایت کرتے ہیں اس لئے ہم کوشش کرینگے انہیں اپنے پروگراموں میں بلا کر عوام کے سامنے انہیں نہ صرف یاد دہانی کرائیں گے بلکہ ان سے عوام کے ذریعے بھی باور کرائیں کہ وہ برطانوی حکومت کو مسئلہ کشمیر کے حل میں مداخلت کا مطالبہ کریں ۔ شعبہ خواتین کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار نے اس موقع پر جہاں ملک بھر میں نو منتخب کونسلروں اور میئر آف لندن صادق خان کو مبارکباد پیش کی وہاں ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اپنے شہر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے تحریکی پروگرام سے تعاون کریں ۔ اس موقع پر مختلف عہدیداروں کی برطانیو بھر میں رابطوں کیلئے بھی ذمہ داریاں لگائی گئیں ۔