مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاک چائینہ کوریڈور منصوبہ پاکستان کی معاشی صورتحال کو بدل دے گا: نفیس ذکریا
لندن ... پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے موجودہ حالات جتنے آئیڈیل اب ہیں پہلے نہ تھے، پاک چائینہ کوریڈور منصوبہ ناصرف پاکستان بلکہ خطے کی معاشی صورتحال کو بدل دے گا، اوورسیز پاکستانیز کیلئے اس منصوبے میں سرمایہ کاری کے بڑے پرکشش مواقع موجود ہیں جن سے آپ لوگوں کی آگاہی انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے لندن میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ابتدا میں ہی وضاحت کردی کہ وہ کسی قسم کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے اسلیئے سیاست سے گریز کیا جائے اور اپنی یعنی اوورسیز کی بہتری کے حوالے سے گفتگو کی جائے تو بہتر ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ دوچار سالوں پر محیط نہیں بلکہ چار مختلف ادوار پر محیط ہے جو ترقی کو بتدریج مرحلہ وار آگے لے جاتے ہوئے 2025تک چوتھے مرحلے میں لے جائے گا، انہوں نے کہا خطے کے لوگ اسے گیم چینجر کا نام دیتے ہیں جبکہ میں چونکہ اسکی تحقیق کے کام سے وابستہ ہوں اسلیئے آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ پاکستانی قوم کی تقدیر کو بدل دے گا۔ چھیالیس ارب کی لاگت سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ بتدریج دوسو ارب ڈالر سے آگے کی سرمایہ کاری کے حصول کا سبب بنے گا۔ انہوں نے یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے کہا کہ انہیں سنجیدگی سے اس منصوبے سے فائدہ اٹھانا چاہیئے کیونکہ یہ منصوبہ محفوظ ترین سرمایہ کاری کے زمرے میں آتا ہے۔ تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں بننے والی سمارٹ سٹیز میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے اور یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ہم اگر ایسا نہیں کریں گے تو ہمارے ہمسائے چایئنہ والے دوسرے ترجیع میں آگے آجائیں گے۔ تقریب میں لاہور جمخانہ کلب کے صدر میاں مصباح الرحمان نے خصوصی شرکت کی۔ میزبان تقریب سید قمر رضا نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں پاکستان سےآئے لاہور جمخانہ کلب کے صدر میاں مصباح الرحمان، سابق صدور سمیع اللہ، مظفر چوہدری، ناہید رندھاوا، بہرسٹر گلنواز، کونسلر محبوب چوہدری، چیئرمین یوکے پی سی سی آئی امجد خان، صدر پاکستان پریس کلب مبین چوہدری، سینیئر صحافی محمد سرور، فیاض غفور، اظہر جاوید، بیرسٹر حماد، صدر یوکے پی سی سی آئی حاجی صدیق چوہدری، نسیم صدیقی، اے حق و دیگر شامل تھے۔