مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
ڈونلڈ ٹرمپ اگر صدر بنے تو میں امریکہ نہیں جاؤں گا: نومنتخب میئرلندن صادق خان
لندن : لندن سے نومنتخب میئر صادق خان نے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بنے تو وہ کسی صورت بھی امریکہ نہیں جائینگے ۔صادق خان کی اس بات کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صادق خان امریکہ آسکتے ہیں لیکن یہ رعایت کسی اور مسلمان کو نہیں دی جا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ اگر صادق خان بحثیت میئر اچھا کام کرینگے تو میں انکی تعریف کرونگا اور اگر وہ لندن کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کرینگے تو میں انکی مخالفت کرونگا ۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ صادق خان اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ وہ امریکی سرزمین پر مسلمانوں کا داخلہ روکیں گے ۔متنازعہ بیانات سے شہرت پانے والے ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نو منتخب مئیر لندن صاد ق خان کو امریکا میں داخلے کی اجازت ہو گی اور انہیں امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مجوزہ پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا ۔ گذشتہ سال پیرس حملوں کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی کی تجویز پیش کی تھی جس کے بعد صادق خان نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ ٹرمپ کے صدر بننے کی صور ت میں وہ امریکہ نہیں جا سکیں گے ۔خیال رہے کہ پاکستان سے ترک وطن کرنے والے کے بیٹے صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر ہیں ۔ لیبر پارٹی کے صادق خان نے زیک گولڈسمتھ کو شکست دی۔ انھیں 13 لاکھ دس ہزار 143 ووٹ ملے جبکہ ان کے مخالف ٹوری پارٹی کے زیک گولڈسمتھ کو نو لاکھ 94 ہزار 614 ووٹ ملے ۔