مقبول خبریں
ڈیبی ابراھم کیساتھ ناروا سلوک سے بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ بے نقاب
مہنگائی کی ذمے دار عمران خان حکومت ہے ،شہباز شریف
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کی ڈیبی ابراھام کے ہندوستان میں داخلے پر پابندی کی شدید مذمت
آتش فشاں
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری طارق فاروق حلقہ نمبر7ضلع بھمبر سے بھاری اکثریت سے جیتیں گے: چوہدری محمد رزاق
اولڈہم:آزاد کشمیر کی سیاست میں میرپور ڈویژن کی اہمیت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے ضلع بھمبر حلقہ نمبر7میں جب بھی عام انتخابات قریب ہوتے ہیں تو سیاست کا ماحول انتہائی گرم ہو جاتا ہے جہاں تک حلقہ کے اندر عوامی منصوبہ جات اور ترقیاتی کاموں کا ذکر ہو تو پھر موجودہ ممبر اسمبلی ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے ہمیشہ رفاعی کاموں اور عوام کے مسائل کو حل کروانے کے لئے کبھی کوتاہی نہیں کی،یہی وجہ ہے کہ انکی شاندار کارکردگی کی بدولت آئے روز عوام کا سمندر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اور انکی حمایت کا اعلان کر رہا ہے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن برطانیہ اولڈہم برانچ کے صدر چوہدری محمد رزاق قادری نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ برادری کو بنیاد بنا کر جھوٹے پراپیگنڈے کی آڑ میں اپنے ذاتی مفادات کے حصول کو ممکن بنانے میں ہر طرح کی چال چلنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے انہیں منہ کی کھانی پڑتی ہے،حلقہ نمبر7کی راجہ برادری راجہ اقبال کی قیادت میں جوق در جوق چوہدری طارق فاروق کی مکمل حمایت کا اعلان کر رہی ہے کیونکہ عوام جاہلیت کے دور سے نکل چکی ہے اور انکے اندر شعور آ گیا ہے اب انہیں کوئی بھی اپنے مقاصد کے حصول کیلئے استعمال نہیں کر سکتا،انہوں نے کہا چوہدری طارق فاروق عوامی نمائندے ہیں اور میدان کے اندر رہ کر خدمت خلق کو اپنا شعار بنایا ہوا ہے،مخالفین موسمی مینڈکوں کی طرح آتے ہیں اور پھر پس منظر ہو جاتے ہیں اسی وجہ سے اب چوہدری طارق فاروق کی بڑھتی ہوئی سیاسی طاقت سے خائف ہو کر طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے عوامی ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دے گی اور چوہدری طارق فاروق حلقہ نمبر7ضلع بھمبر سے بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر