مقبول خبریں
الیکشن 2019 کیلئے کنگزوے وارڈ راچڈیل سے لیبر پارٹی کی مس ایلس رائٹ نامزد
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لندن کے عوام نے خوف اورتقسیم کے بجائے امید اور اتحاد کا انتخاب کیا: نو منتخب میئر صادق خان
لندن: لندن کے نو منتخب پہلے مسلمان پاکستانی نژاد میئر صادق خان نے کہا ہے کہ لندن کے عوام نے خوف،تقسیم کے بجائے امید اور اتحاد کا انتخاب کیا ۔ کامیابی کے بعد عوام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ کبھی تصور نہیں کر سکتے کہ ان جیسا شخص لندن کا میئر منتخب ہوگا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ تمام لندن والوں کے میئر ثابت ہونگے ۔خوف کی سیاست کو اس شہر میں خوش آمدید نہیں کہاجائے گا۔ انہوںنے کہاٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی،سستی ہائوسنگ سکیموں،روزگار میں اضافہ اور انٹرپرائززپر سے ٹیکسوں کے خاتمے کے حوالے سے تمام وعدے پورے کرینگے ۔لیبرپارٹی کے نو منتخب میئر صادق خان نے کیتھڈرل چرچ میں حلف اٹھانے کے بعد عہدے کا چارج سنبھال لیا۔تقریب حلف برداری میں ارکان پارلیمنٹ اور عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی،جیسے ہی حلف کیلئے اہلیہ کے ہمراہ ہال میں پہنچے تو لوگوں نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔تقریب حلف برداری میں لیبر پارٹی کے لیڈر جرمی کوربن کی عدم شرکت کو سب نے محسوس کیا۔تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے صادق خان نے کہا لندن کا میئر بننے پر خوشی ہے ،لندن کے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کردار اداکروں گا۔میراوعدہ ہے کہ اب لند ن کی ہر چیز بہتر ہوگی۔سرکاری نتائج کے مطابق صادق خان کو 13 لاکھ دس ہزار 143 جبکہ ان کے مخالف کنزرویٹو پارٹی کے زیک گولڈسمتھ کو 9 لاکھ 94 ہزار 614 ووٹ ملے ۔صادق خان کے حلقے توٹنگ میں بھی جشن منایا گیا۔ادھر صادق خان نے ا یم پی کی نشست سے مستعفی ہونیکا اعلان کردیاہے ۔پاکستانی نژاد صادق خان کی کامیابی پر پاکستان میں بھی جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان نے بھی صادق خان کو مبارکباد دی۔ پیرس،نیویارک کے میئر،فرانسیسی وزیر ا عظم نے بھی صادق خان کو مبارکباد دی۔صادق خان کا خاندان ہندوستان سے ہجرت کرکے کراچی اور فیصل آباد میں آباد ہوا تھا پھر وہاں سے یہ خاندان1960میں لندن چلاگیا۔