مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
گریٹر مانچسٹر پولیس کے چھاپے 5 ریستورنٹس میں بجلی کی غیر قانونی سپلائی منقطع
مانچسٹر ... پولیس نے شہر کے متعدد ریسٹورنٹس میں بجلی اور گیس کی غیر قانونی سپلائی کی شکایت پر چھاپے مارے ہیں ، ان چھاپوں کے نتیجے میں پانچ کری ریسٹورنٹس میں غیر قانونی بجلی کی سپلائی اور ایک ریسٹورنٹ میں غیر قانونی گیس کی سپلائی دی جارہی تھی جو پولیس کے مطابق انسانی جنوں کے لئے ہائی رسک تھا .. مانچسٹر کے معروف رشلم ولمزلو روڈ پر جس پر تقریباً ایک میل تک پاکستانی انڈین اور عربی کھانوں کے ریسٹورنٹ اور ٹیک اوے ہیں پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کر کارروائیوں کے ذریعے پانچ سے زائد ٹیک اوے اور ریسٹورنٹس کو بند کردیا اور ان کے الیکٹرک اور گیس کے کنکشن کاٹ دیئے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق اس علاقے میں ایک عرصے سے غیر قانونی طور پر بجلی و گیس کا استعمال جاری تھا جس کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے گریٹر مانچسٹر پولیس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس سلسلے میں مزید چھاپے مارے جائیں گے تاکہ غیر قانونی طور پر بجلی و گیس کے استعمال کو روکا جاسکے، گریٹر مانچسٹر ولیس اور سٹی کونسل کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ ایک قابل سزا جرم ہے اور بھاری جرمانہ بھی ہوسکتے ہیں۔ چیف انسپکٹر ڈیوگلبرائد نے بتایا کہ کئی ہفتوں سے ٹیم کام کر رہی تھی اور ولمزلو روڈ کے ریسٹورنٹس مالکان کو نوٹس بھی جاری کئے گئے تھے جن پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تاہم پولیس کے ساتھ کام کرنے والی دیگر ایجنسیاں شواہد جمع کر رہی ہیں اور امید ظہار کی گئی ہے کہ ذمہ داران کو کلوزر آرڈر، بھاری جرمانے اور کرمنل پراسیکیوشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔مقامی کونسلر ربنواز اکبر نے ان چھاپوں کو نارتھ ویسٹ الیکٹریسٹی اور گریٹر مانچسٹر پولیس کا کامیاب مشترکہ منصوبہ قرار دیا ہے جس سے سینکڑوں انسانی زندگیا محفوظ ہوئی ہیں ..