مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
لندن : اقتدار کا ہما کس کے سر بیٹھے گا، فیصلہ آج ہو گا، انتخابات کے عمل میں چند گھنٹے باقی
لندن: لندن میں اقتدار کا ہما کس کے سر بیٹھے گا، فیصلہ آج ہو گا، لندن کی میئر شپ کے لئے انتخابات کا عمل شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی ہیں۔ ایسے میں پاکستانی کمیونٹی صادق خان اور زیک گولڈ سمتھ کی حمایت میں بٹ گئی ہے، جبکہ بعض افراد جارج گیلوے کو بھی پسند کر رہے ہیں۔ اقتدار کا ہُما کس کے سر بیٹھے گا اور لندن کا سلطان کون بنے گا، فیصلہ آج ہو گا۔ لندن کی میئر شپ کے لئے انتخابات کا عمل شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی ہیں۔ دو بڑی جماعتیں لیبر اور کنزرویٹو اپنے اپنے امیدوار کی فتح کے لئے پرامید ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کی اکثریت صادق خان کی حمایت کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔ عمران خان کے سابق برادر نسبتی زیک گولڈ سمتھ کے حامیوں کی بھی کمی نہیں۔پاکستان کی بے باک حمایت کرنے والے سینئر سیاستدان جارج گیلوے کو بھی پاکستانی کمیونٹی کے لوگ پسند کرتے ہیں۔ آن لائن پول کے مطابق صادق خان مضبوط ترین امیدوار ہیں جبکہ زیک گولڈ سمتھ بارہ پوائنٹس کی کمی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔