مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
خودی ایسا جوہر ہے جو انسان کو مل جائے تو اسکا بیڑا پار ہوجاتا ہے: جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال
ہائی ویکمب: زندگی کا مقصد کوئی نا ہو تو زندگی بیکار ہے، خودی ایک ایسا جوہر ہے جو انسان کو مل جائے تو اسکا بیڑا پار ہوجاتا ہے، علم اور ہنر کسی بھی قوم کو اوج ثریا تک لے جانے کا ذریعہ ہیں۔ شاعر مشرق علامی محمد اقبال کی بہو اور پاکستان کی نامور شخصیت جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال ہائی ویکمب کی اہم شخصیات کو ناصرف اقبال کی شاعری بلکہ اسکی تشریح سے زندگی کے ان اسباق سے بہرہ ور کررہی تھیں۔ کمیونٹی کی معروف نوجوان شخصیت نعیم طاہر کی طرف سے پاکستان پریس کلب یوکے کے نومنتخب ارکان کے اعزاز میں منعقدہ اس تقریب کیلئے جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جسکے لیئے بیرسٹر ہما پرائس نے اہم کردار ادا کیا۔ پریس کلب کے صدر مبین چوہدری نے اپنی ٹیم کے ارکان کے علاوہ سابق صدر فیاض غفور اور فرینڈز آف پاکستان پریس کلب کے چیئرمین ناہید رندھاوا کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی بیگم ناصرہ اقبال کا دوران خطاب کہنا تھا کہ انکے شوہر جاوید اقبال اور ہمشیرہ منیزہ بیگم نے کم عمری میں ہی یتیمی کا کڑہ دور دیکھا تاہم والد مرحوم کے ارشادات و فرمودات کے مطابق زندگی کو ڈھالا اور خودی کو ہمیشہ مقدم رکھا۔ انکا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں علامہ اقبال کے گھر کا ایک فرد ہونے کے ناطے جو عزت ملی ہے اس کیلئے وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں۔ پاکستان میں صحافت سے وابستہ افراد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ تمام خطرات کے باوجود اپنے پیشے کا تقدس قائم رکھے ہوئے ہیں۔ اس وقت پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔ صحافیوں کو تعمیری اور مثبت رپورٹنگ کرتے رہنا چاہیےٓ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بتدریج بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے اور پنجاب اسمبلی میں پاس ہونیوالا عورتوں کے حقوق سے متعلقہ قانون ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اعدادو شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں عورتیں گھریلو تشدد کا مسلسل شکار ہیں۔ صدر پاکستان پریس کلب یوکے مبین چوہدری نے اپنے خطاب میں استاد کی عزت احترام اور مرتبے کا خصوصی ذکر کیا اور کہا آج رب کریم کی ذات نے ہمیں جس مقام پر پہنچایا وہ بیگم ناصرہ اقبال جیسے اساتذہ تھے جنہوں نے ناصرف نصابی علم سے بہرہ مند کیا بلکہ دنیا میں وقار کے ساتھ آگے بڑھنے کا بھی درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کی اکیلی شخصیت آئڈیل شخصیات کا مجموعہ ہے آپ ناصرف اچھی استاد اور جج رہیں بلکہ آئیڈیل بہو، ماں اور بیوی کا بھی کردار ادا کیا اور پاکستانی عورت کی عظمت کو چار چاند لگائے۔ مبین چوہدری کا کہنا تھا کہ قابل صد احترام جسٹس صاحبہ نے اپنے تمام مناصب سے پورا پورا انصاف کیا اور انہی کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنا کے انہوں نے زندگی کے پیچ وخم سے نبردآزما ہونا سیکھا۔ انہوں نے تنظیم کے حوالے سے بتایا کہ یہ دوہزار نو سے فعال ہے اور اس وقت سے اب تک برطانیہ کے مختتلف شہروں سے کم و بیش دو سو افراد کو صحافت کے میدان میں لا ئے تاکہ کمیونٹی کو متحد اور باخبر رکھا جا سکے۔ چیئرمین فرینڈز آف پاکستان پریس کلب یوکے ناہید رندھاوا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حکیم الامت علامہ اقبال کے خاندان کے ایک فرد کے ساتھ بیٹھنے کا یہ شرف زندگی بھر یاد رہیگا۔ انہوں نے اس پروقار تقریب کے انعقاد پرپاکستان پریس کلب یوکے کو ،مبارکباد دی اور کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ لوگوں کو متحد اور باخبر رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے خصوصاً مالی دشواریوں کے باوجود اپنے پیشے سے خلوصِ دل سے وابستہ رہے۔ پاکستان پریس کلب یوکے کے سابق صدر فیاض غفور نے بھی مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا اور انہیں بتایا کہ پریس کلب اس وقت برطانیہ میں برٹش ایشیائیوں کی واحد تنظیم ہے جو ہرسال انتخابات منعقد کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے ہم کمیونٹی کے مختلف ایشوز کو اجگر کرتے ہیں اور انکے ممکنہ حل کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ تقریب سے ڈپٹی میئر ہائی ویکمب عبداللہ ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔ میزبان تقریب نعیم طاہر نے مہمان خصوصی بیگم ناصرہ اقبال، پریس کلب کے عہدیداران اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض سماجی شخصیت ظفر اقبال نے ادا کئے جبکہ سابق میئر چوہدری اللہ دتہ، مسلم لیگ ن لیگل ونگ کے سیکریٹری عنصر چوہدری، پیٹر برا کی سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری عبدالعزیز، تکبیر ٹی وی کے شیراز خان، کشمیر لنک کے اکرم عابد، نور ٹی وی کے لیاقت حسین راجہ، آواز ریڈیو کے اظہر حسین، آر کے ریڈیو کے روکی خان، روزنامہ اوصاف کے جہانزیب سیفی، چیئرمین کاروان فکر شاکر قریشی، سابق کونسلر افضل اکرم، پی ٹی آئی کے رہنما رومی ملک و دیگر شخصیات شریک محفل تھیں۔