مقبول خبریں
الیکشن 2019 کیلئے کنگزوے وارڈ راچڈیل سے لیبر پارٹی کی مس ایلس رائٹ نامزد
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نادرہ کی نشان انگھوٹھا تصدیق میں جعلی ووٹرز کا انکشاف، تحریک انصاف لاہور میں اسی عمل کی متمنی
اسلام آباد ... پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتخابی حوالے سے جس خدشے کا اظہار کر رہے تھے وہ درست ثابت ہوا کراچی کے ایک حلقے میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق میں متعدد قسم کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے تفصیلات کے مطابق نادرہ کیطرف سے الیکشن ٹربیونل کو این اے 258 میں انگوٹھوں کے نشانات کی پیش کردہ تصدیق کے مطابق محمد صالح نامی شخص نے 8 ووٹ ڈالے جبکہ 658 وووٹرز نے ایک سے زائد ووٹ کاسٹ کئے۔ رپورٹ کے مطابق حلقے کے 18 پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد کاوٴنٹر فائل سے کم جبکہ 15 اسٹیشنوں پر زائد ہے۔ نادرا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کاوٴنٹر فائل نمبر 4680 پر درج شناختی کارڈ نمبر جعلی تھے، ووٹ ڈالنے والے 435 ووٹرز کا تعلق حلقہ این اے 258 سے نہیں تھا، 658 ووٹرز نے ایک سے زائد ووٹ ڈالے۔ رپورٹ کے مطابق محمد صالح نامی ووٹر نے 8 ووٹ ڈالے جبکہ ایک اور مرد ووٹر نے خواتین کے شناختی کارڈ پر کئی ووٹ ڈالے۔ نادرا نے رپورٹ کے ذریعے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ 386 کاوٴنٹر بیلٹ پر انگوٹھے کا نشان نہیں تھا۔ واضح رہے کہ 11 مئی 2013ء کے عام انتخابات میں این اے 258 سے مسلم لیگ ن کے عبدالحکیم بلوچ 52,751 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے جبکہ ان کے حریف اور 2008ء میں منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے شیر محمد بلوچ کو 38,225 ملے تھے۔ جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور میں اپنے حلقے میں ایسے ہی تصدیقی عمل کو دہرانا چاہتے ہیں جہاں سے مسلم لیگ ن کے رہنما سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کامیاب ہوئے تھے ..