مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
محمد شبیر کشمیری اور چوہدری وحید اختر کا امان اللہ خان ’’ مرحوم ‘‘ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
اولڈہم:تحریک آزادی کشمیر اور جموں و کشمیر کی مظلوم اور پسی ہوئی عوام کے حقوق بارے صدائے حق بلند کرنے میں کشمیری حریت رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی و سپریم ہیڈ امان اللہ خان ’’ مرحوم ‘‘ کی وفات کے بعد ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو کبھی بھی پر نہیں ہو سکتا،انہوں نے کشمیری قوم کی آزادی کیلئے جو ذاتی قربانیاں دی ہیں وہ ہمارے لئے سرمایہ حیات اور مشعل راہ ہیں،دنیا کی بڑی طاقتوں نے انہیں ملک بدر کیا لیکن ہر بار وہ عدالتوں سے با عزت بری ہوئے،ان کا ہمیں چھوڑ کر اگلے جہاں ابدی نیند سو جانا ایک ایسا صدمہ ہے جو ہمیشہ ہمارے دلوں میں دھڑکتا رہے گا،ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے رہنمائوں محمد شبیر کشمیری اور چوہدری وحید اختر نے مشترکہ طور پر میڈیا نمائندگان سے امان اللہ خان ’’ مرحوم ‘‘ کی وفات کے بعد ایک خصوصی بیٹھک میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ انکی پوری زندگی کٹھن حالات میں صرف کشمیر کی آزادی کی جدو جہد کیلئے گزری اور کبھی بھی مصلحت سے کام نہ لیا حالانکہ ان کو راستے سے بھٹکانے کیلئے ہر طرح کے حربے استعمال کئے گئے یہی وجہ ہے کہ آج کشمیری قوم انکی موت پر اشکبار ہے ہم انکی رہنمائی سے مرحوم ہو گئے ہیں وہ ایک نہایت ملنسار،شفقت کرنے والے انسان تھے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے انتہائی دکھ بھرے لمحات ہیں لیکن ہم انکی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنے قدم آگے بڑھا کر منزل کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،انہوں نے کہا کہ مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ انکے خاندان و عزیز و اقارب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،رب کریم کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ وہ لواحقین کو صبر جمیل اور یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے’’ آمین ‘‘ چوہدری ظہیر اکرم،چوہدری مجید،راجہ محمد مہربان،چوہدری ذوالفقار،چوہدری نذیر امانت،لالہ ارشد،محمد اشفاق رکھیالوی،راجہ مروت علی،شان کے علاوہ ممتاز کشمیری سکالر شمس الرحمن نے بھی اہل خانہ اور دوست احباب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر