مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لندن میں کراچی کے پاک فضائیہ منصوبے فضائیہ ہائوسنگ سکیم کے ’’اوورسیز بلاک‘‘ کا اجراء
لندن:گلوب وائیڈ پراپرٹی انوسٹمنٹس، مجاز بین الاقوامی ڈیلر کی حیثیت سے فخریہ اعلان کرتا ہے کہ کراچی میں واقع پاک فضائیہ کے منصوبے فضائیہ ہائوسنگ سکیم کے ’’اوورسیز بلاک‘‘ کا اجراء جلد کیا جا رہا ہے۔گلوب وائیڈ اس سلسلے میں ایک تقریب اجراء کا اہتمام کرے گا۔ اس پراجیکٹ کو پاک فضائیہ اور فضائیہ ہائوسنگ سکیم کی معاونت حاصل ہے جو اس سے پہلے ترنول راولپنڈی، لاہور I اور II اور گوجرانوالہ کے کامیاب منصوبوں پر کام کر چکے ہیں۔ سمندر پار سرمایہ کاروں کے لئے یہ ان کا پہلا مرکزی منصوبہ ہو گا جس کے بارے میں توقع ہے کہ یہ کراچی میں تعمیراتی معیار کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا جس میں کشادہ اور کھلے لینڈ سکیپ کے عین وسط میں جدید ترین خصوصیات کی حامل رہائشی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کمپنی کے ڈائریکٹرز نے لندن میں ایم پریس کانفرنس میں کیا انکا کہنا تھا کہ فضائیہ ہائوسنگ سکیم کراچی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صرف 30 منٹ کی مسافت پر کراچی شہر کے نواح میں ناردن بائی پاس پر ایک پرائم لوکیشن پر واقع ہے۔ چاردیواری کے اندر بنے اس پراجیکٹ کے تحفظ کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مکمل نگرانی کے انتظامات کئے جائیں گے اور بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے بیک اپ سپلائی جنریٹر لگائے جائیں گے۔اوورسیز بلاک 2، 3 اور 4 بیڈ کے جدید اور دیدہ زیب اپارٹمنٹس اور پینٹ ہائوس سکائی ولاز پر مشتمل ہے۔ 40 ٹاورز میں سے ہر ٹاور کا باقاعدہ استقبالیہ اور انڈرگرائونڈ پارکنگ ہو گی۔ رہائشی سہولیات کے ساتھ ساتھ اس میں سوئمنگ پول، جم، ڈے کیئر سنٹر، کمرشل شاپنگ ایریاز، مسجد، ہسپتال، سکول، بینکوں، اور پٹرول پمپ کی سہولیات بھی موجود ہوں گی جو صرف اوورسیز بلاک کے رہائشیوں کے لئے مخصوص ہوں گی۔ مکمل منصوبے میں ایک کنٹری کلب اور گالف کورس بھی شامل ہے۔اجراء سے پہلے یقینی ریزرویشن کے مواقع اس وقت موجود ہیں۔ سکیم کے بارے میں مزید معلومات اس ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں: www.fazaiakarachi.org۔ ایک سے زیادہ ریزرویشن بھی کرائی جا سکتی ہیں اور تمام کنٹریکٹ 2021 میں تکمیل سے پہلے پوری طرح Assign ہو سکتے ہیں۔ فضائیہ بیرون ملک رہنے والے افراد کو مینجمنٹ، کرایہ اور دیکھ بھال کی سہولیات بھی فراہم کرے گا۔پے منٹ پلان کے مطابق ریزرویشن پر 7 فیصد ادائیگی کرنا ہو گی جس کے بعد ہر دو ماہ بعد 30 اقساط ہوں گی۔ تمام رقوم پاکستانی روپے میں پاک فضائیہ کے مقررہ بینک اکائونٹ میں کرانا ہوں گی۔ ہمارے کلائنٹس اگر زرمبادلہ کی خدمات حاصل کرنا چاہیں تو ہماری پارٹنر کمپنی گلوبل ریچ کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔گلوب وائیڈ پراپرٹی انوسٹمنٹس کے ڈائریکٹر صاحبان اس نوعیت کے منصوبوں میں تیس سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں ہمارے دفاتر میں موجود ہماری کسٹمر سروسز ٹیمیں چوبیس گھنٹے بلاناغہ آپ کو معلومات اور خدمات کی فراہمی کے لئے موجود ہیں۔