مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پی آئ اے کے سینئر پائلٹ شراب نوشی کے الزام میں جہاز کے کاک پٹ سے گرفتار
بریڈ فورڈ ...لٹل پاکستان برطانیہ میں گھر سے پی کر مطمئن ہو کر جہاز کے کاک پٹ میں بیٹھے سینئر پائلٹ کو برطانوی پولیس نے گرفتار کر لیا کوئی تڑی کوئی سفارش کوئی واسطہ کام نہ آسکا ..اعتراف جرم کے بعد ملزم کو 18 اکتوبر تک جوڈیشل حوالات بھیج دیاگیا جبکہ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ہے۔ 54 سالہ عرفان محمود فیض کو جمعہ کی صبح لیڈز مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا تو ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر ندامت کا اظہار کیا۔ مجسٹریٹ بنچ کے چیئرمین نے اس موقع پر ضمانت کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے ملزم سے کہا کہ تمھاری غفلت سے انسانی جانیں ضائع ہو سکتی تھیں تم نے عوام کی طرف سے خود پر کئے گئے بھروسہ کو دھچکا پہنچایا ہے..20 سالہ تجربہ کے حامل عرفان فیض نامی سینئر پائلٹ پی آئ اے کو پولیس نے پکڑا تو اس الزام میں تھا کہ وو جہاز تک آنے کیلئے ضروری پیش بندیوں سے گزرنا بھول گئے تھے لیکن جہاز کے کاک پٹ میں انھیں اس دوا کی بو محسوس ہوئی جو موٹر سائیکل سوار کیلئے بھی اس وقت ممنوع ہو جاتی ہے جب وہ ڈرائیو کرنے کا ارادہ باندھ لے اور موصوف تو 177 مسافر لے کر آسمان کی بلندیوں کو چھونے کا ارادہ رکھتے تھے پولیس نے بے یقینی کی حالت میں ان کا میڈیکل کروایا تو نتیجہ مثبت تھا .. ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موصوف کو اس گھناؤنی حرکت پر برطرف کردیا گیا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متبادل پائلٹ فوری طور پر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے فلائٹ 15 گھنٹے لیٹ ہوئی جس پر ادارہ معزرت خواہ ہے..ملزم پائلٹ کو سماعت کے فوری بعد آرملے جیل میں منتقل کر دیا گیا۔