مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان ہائی کمیشن میں یوم اقبال کی تقریب، معروف گلو کار امیر شوکت کی شاندار پرفارمنس
لندن:شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا وجود امت مسلمہ کیلئے ایک رہبر کی حیثیت رکھتا ہے،ان کے کلام نے متعدد زبانوں میں انسانیت کو ان حقائق سے آگاہ کیا جن سے آگاہی انسان کیلئے اشد ضروری تھی،آپ نا صرف قادر الکلام شاعر بلکہ ایک مفکر اور مدبر انسان بھی تھے،پاکستان کا خواب آپ جیسا با کمال شخص ہی دیکھ سکتا تھا،ان خیالات کا اظہار معروف دانشور پروفیسر شریف،رضا علی عابدی اور پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے اقبال کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا جسکا اہتمام اردو مرکز لندن نے کیا تھا،مقررین کا کہنا تھا کہ اقبال نے اپنے کلام سے قوم کو جگایا اور تعلیم کے اہمیت ان میں اجاگر کی،ان کے کلام میں ملک و قوم سے محبت اور انسانیت سے پیار کا درس جا بجا ملتا ہے،مقررین نے یوم اقبال کے حوالے سے تقریب منعقد کرنے پر ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور اسے تسلسل سے جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا،اس موقع پر لندن کے شعرا نے اقبال اور جذبہ حب الوطنی کے حوالے سے اپنا کلام بھی پیش کیا جن میں تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید شیخ،فیضان عارف،بشب تمنا،سلیم نگار،احسان شاہد،عائشہ عازی،ڈاکٹر ہلال فرید،عطا الحق،سیما غزل،باسط کانپوری،عقیل دانش اور نجمہ عثمان شامل تھے،تقریب کی نظامت کے فرائض ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر اسرار حسین اور ڈاکٹر جاوید شیخ نے ادا کئے۔آخر میں معروف گلو کار امیر شوکت علی کلام اقبال سے حاضرین کو محظوظ کیا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر