مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کریگی:چوہدری ظفر انور
ڈیوز بری:پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر چوہدری ظفر انور نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز ڈیوز بری برطانیہ سے ایک بڑے جلسے سے کر دیا انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا آزاد کشمیر کے آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کر کے اگلی حکومت بنائے گی چوہدری ظفر انور نے کہا ہماری بھرپور کوشش ہو گی آزاد کشمیر کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں انہوں نے کہا خطہ آزاد کشمیر بھرپور وسائل کا مالک ہے بجلی کی مد میں پورے آزاد کشمیر کو365میگاواٹ کی ضرورت ہے مگر بد قسمتی سے آزاد کشمیر کا کرپٹ حکمران ٹولہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو365میگاواٹ بجلی نہیں دے سکا جبکہ آزاد کشمیر ڈیڑھ ہزار میگاواٹ کے لگ بھگ بجلی پیدا کر رہا ہے اور میرپور کو صرف60میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے،چوہدری ظفر انور نے کہا اگر آپ میرپور کے لوگوں کو بجلی فراہم نہیں کر سکتے جبکہ وہ پاکستان کیلئے بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں تو کالا باغ کے عوام آپ کو کیوں اجازت دیں گے کہ آپ ڈیم بنائیں،پاکستان تحریک انصاف ڈیوز بری کے زیر اہتمام منعقدہ اس جلسے میں حلقہ نمبر2آزاد کشمیر کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،چیف آرگنائزر آزاد کشمیر چوہدری انور نے کہا عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جو اشرافیہ کو چیلنج کر رہا ہے،آزاد کشمیر کے آنے والے الیکشن آزاد کشمیر کے مستقبل کیلئے ایک فیصلہ کن موڑ ہے62فیصد نوجوان عمران خان کے ساتھ ہے،انہوں نے کہا آزاد کشمیر کے فیصلے آزاد کشمیر میں کرنے کا وقت آ گیا ہے،خیبر پختونخوا کی حکومت27فیصد بجٹ تعلیم پر خرچ کر رہی ہے جو کہ پاکستان کی تاریخ میں تعلیم پر خرچ کئے جانا والا سب سے بڑا بجٹ ہے،گڈ گورننس کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت نے شاندار مثالیں قائم کی ہیں۔ہمارے پاس تجربہ کار ٹیم موجود ہے چوہدری ظفر انور نے کہا ہم5سال میں آزاد کشمیر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے سیاحت کو فروغ دیں گے،سیاحت کے حوالے سے دنیا کا کوئی ملک آزاد کشمیر کا مقابلہ نہیں کر سکتا،چوہدری ظفر انور نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری واحد لیڈر ہے جو پوری دنیا میں کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے،عوام کو چاہئے کہ وہ آنے والے الیکشن میں باہر نکلیں اور تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں،چوہدری ظفر انور نے کہا حلقہ میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،انہوں نے مزید کہا حکومت زائد ووٹوں کا اندراج کر کے پری پول رگنگ کر رہی ہے۔ہم نادرا کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا نوٹس اور عوام کو بتایا جائے کہ نادرا نے کس کے کہنے پر زائد ووٹوں کا اندراج کیا ہے،چوہدری ظفر انور نے کہا آزاد کشمیر میں صحت کے مراکز خستہ حال ہیں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ پیپلز پارٹی کی ناکامی کا چیخ چیخ کر اعلان کر رہی ہے،اب پیپلز پارٹی لوگوں کی آنکھوں میں دھول ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے،پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اس بڑے جلسے سے پاکستان تحریک انصاف یارکشائر کے صدر شرجیل ملک،نائب صدر آصف خان،سیکرٹری جنرل عاشق حسین،کونسلر جاوید،ڈیوز بری کے صدر طاہر ایوب،مدثر علی،الفی عزیز اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان تحریک انصاف پاکستان اور آزاد کشمیر میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی،جلسے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر