مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کرپشن کے خاتمے کیلئے بیان خوش آئند ہے:بیرسٹر سلطان
لندن: آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کرپشن کے خاتمے کے لئے بیان خوش آئند ہے اس سے کرپٹ لوگوں کی نیندیں حرام ہو جائیں گی۔ جس طرح راء کے عہدیدار ملنے کے بعد پنجاب میں آپریشن شروع ہو اتھا اسی طرح اس کا دائرہ کار آزاد کشمیر تک بڑھایا جائے ۔ آزاد کشمیر میں منصفانہ انتخابات کے لئے انٹرنیشنل مانیٹرنگ کے لئے مختلف اداروں کو درخواست دے رکھی ہے۔عمران خان کا برمنگھم جلسہ ایک ماہ پہلے طے ہو چکا تھا مسلم لیگ ن کا یہ کہنا کہ وہ مئیر آف لندن کے الیکشن کے سلسلے میں آئے تھے جھوٹ کا پلندہ ہے نواز شریف کے لندن میں ہوتے ہوئے ن لیگ والوں نے جمائما کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا جو کہ اخلاق سے گری ہوئی حرکت ہے۔اگر ان میں ہمت ہوتی تو یہ برمنگھم جلسے کے باہر مظاہرہ کرتے تو کوئی لاجک بھی ہوتی۔یہ وہی جگہ ہے جہاں پر کچھ عرصہ قبل بلاول اور فریال نے آنا تھا لیکن وہ جلسہ نہ کر سکے تھے۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔اس کے مسئلہ کشمیر پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میزبانی کے فرائض چوہدری حکمداد نے ادا کئے جبکہ اس موقع پر چوہدری ماجد اسماعیل، چوہدری حمید پوٹھی، چوہدری شعبان، راجہ مظہر، ملک نثار، چوہدری دلپذیر، یوسف بٹ، فیض حمید فیضی، راجہ یسین، چوہدری فاروق، چوہدری اللہ دتہ، چوہدری انوار، چوہدری تنویر،امین پوٹھی اور دیگر بھی موجود تھے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ن لیگ یہ کہہ کر کہ عمران خان برمنگھم میں کسی مذہبی مئیر کی حمایت کے لئے آئے تھے یہ خود برطانیہ کے قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں کیونکہ یہاں مذہبی منافرت پھیلانا قانون کے خلاف ہے۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی قانونی چارہ جوئی کا سوچ رہی ہے۔جمائما کے گھر کے باہر مظاہرہ ن لیگ والوں کی اخلاق سے گری ہوئی حرکت ہے۔نواز شریف نے عمران خان پر الزامات لگا کر اپنے اوپر لگے الزامات کو سچ ثابت کردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں انٹرنیشنل مانیٹرنگ کے لئے رجوع کیا ہوا ہے۔تاکہ ان اداروں کی سفارتی مانیٹرنگ کرکے یہ بتایا جا سکے کہ یہ انتخابات منصفانہ ہوئے ہیں۔چونکہ مقبوضہ کشمیر کے انتخابات آٹھ لاکھ فوج کی موجودگی میں جعلی اور فراڈ ہوتے ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرپشن کے خاتمے کے لئے بیان دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک میں کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں اور میں انہیں دعوت دیتا ہوں کہ وہ آزاد کشمیر میں سیاسی کرپشن کو بھی روکیںکیونکہ مسلم لیگ ن فنڈز کے ذریعے ووٹ خریدنے میں مصروف ہے۔ اس موقع پر مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی متوقع کامیابی کو دیکھتے ہوئے ہر صورت انتخابات میں حصہ لے گی، انہوں نے انتخابی فہرستوں پر بھی اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ان لسٹوں کی نادرہ سے تحقیقات کروا کر عوام کو مطمئن کردیا ہے۔اوصاف کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پی ٹی آئی کشمیر کے فیصلے کشمیر میں اورآزادی کے بیس کیمپ کے تشخص کی بحالی کے واضع ایجنڈے کیساتھ میدان عمل میں ہے اور انہیں امید ہے کہ کشمیری ان انتخابات میں اپنے حق رائے دہی سے پی ٹی آئی کو واضع مینڈیٹ دلا کرکئی دہائیوں سے اپنی ادھوری خواہشات کی تکمیل کرسکیں گے۔