مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری مجید نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا: چیف آرگنائزر پی ٹی آئی ظفر انور
لیڈز: 1934 سے میرا خاندان سیاست میں ہے بیس سال تک چوہدری مجید کی سپورٹ کی ہے چوہدری مجید نےحلقہ کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیںدیا عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کیلئے سیاست میں آیا ہوںجس کام میں تھا وہاں شہرت کی کمی نہیں تھی حلقہ ایل اے 2 میںتعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز اور عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کر نے کے عزم کے ساتھ آیا ہوں تارکین وطن کی اپنے ملک کے عوام میں قدر ہے تارکین وطن عوام کو باور کرائیں کہ پاکستان تحریک انصاف ہی عوام کے بنیادی مسائل کے حل کا نام ہے ان خیالات کا اظہار کشمیر تحریک انصاف کے مر کزی چیف آرگنائزر چوہدری ظفر انور نے لیڈز کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات نمبر دار حاجی عبدالغنی نمبر دار چوہدری نثار نمبر دار جاوید نمبر دار چوہدری جبار کی طر ف سے دی گئی استقبالیہ تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہو ئے کہی انہوں نے کہا میرا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور آئندہ اگر پارٹی نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا تو عوام کی خدمت نئے جزبہ ارو سوچ کے ساتھ کروں گا میرا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے 1934 سے میرا خاندان سیاست میں ہے بیس سال تک چوہدری مجید کی سپورٹ کی ہے اس نقطہ نظر کے ساتھ سپورٹ کر تے ہیں کہ کہ ایک آدمی جماعت کا صدر بھی ہے ارو وزارت عظمی کو حاصل کر نے کی طر ف جا رہا ہے اور اہم توقع کر تے تھے کہ چوہدری مجید وزارت عظمی ملنے کے بعد حلقہ کے عوام کی خدمت کر ینگے اور تعمیروترقی پر توجہ دینگے سڑکوں کی حالت زار کو بہتر بنائیں گے سکولوں اور ہسپتال کی حالت کو بہتر بنائیں گے اور آزاد کشمیر کے انفراسسٹرکچر پر توجہ دینگے کیونکہ حلقہ نمبر ۲ کے عوام کی خوش قسمتی تھی کہ چوہدری مجید وزیر اعظم بنے تھے لیکن چوہدری مجید نے حلقہ کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیںدیا انہوں نے کہا کہ اسی مایوسی کے عالم میں کشمیر تحریک انصاف امید کی ایک کرن بن کر آئی ہے اور بیر سٹر سلطان محمود چوہدری اس میں شامل ہو ئے ہیں اور آج پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں بڑی قوت بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ جو سنہر ی موقع اللہ نے چوہدری مجید کو دیا تھا وہ ہم نے گنوا دیا ہے کیونکہ یہ موقع زندگی میں کھبی کھبی ملتا ہے کہ کسی علاقے کا نمائندہ وزارت عظمی تک پہنچے اب ماضی کی طر ف دیکھنے کو کوئی فائدہ نہیں ہے میں ایک نئی سوچ کے ساتھ عوام کی بھر پور خدمت کیلئے آیا ہوں عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کیلئے سیاست میں آیا ہوںجس انہوں نے کہا کہ یہ بھی اللہ کا نعام ہو تا ہے جس کو اللہ تعالی کوئی عہدہ یا اچھی سوچ دیتے ہیں کل اللہ تعالی ان سے پوچھیں گے کہ تم کو میں نے عقل اور علم دیا تھ اس کو کہاں خرچ کیا ہے انہوں نے کہا کہ دولت شہرت کی بات ہو تی تو میں جس کام میں تھا وہاں شہرت عزت کی کمی نہیں تھی انہوں نے کہا عوام مجھ پر اعتماد کر یں اور ایک موقع دیں کیونکہ میرا خاندنی بیک گراونڈ آپ کے سامنے ہے ہم نے کھبی کر پشن نہیں کی اور اسی سوچ کو حلقہ کے عوام میں لیکر جاوں گا اور حلقہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلز پر حل کرنے کی کوشش کروں گا ہر طر ف تعمیروترقی کا دور دورہ ہو گا انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کشمیر جن کے عزیز رشتہ دار اپنے ملک میں آباد ہیں وہ اپنے اپنے رشہ داروں اور دوست احباب میں جاندار رول پلے کریں کیونکہ عوام چوہدری مجید کو پچاس سال سے آزما چکے ہیں اگر آپ سمگھتے ہیں کہ تبدیلی ضروری ہے ایک موقع پاکستان تحریک انصاف کو دیں آپ سے میار وعدہ ہے کہ مایوس نہیں کروں گا اور سایست میں جو بات کروں گا وہ پوری کروں گا نیک نیتی اور انتھک محنت سے حلقہ کے عوام کی خدمت کروں گا تاکہ دنیا اور آخرت میں سر خروع ہو سکوں کیونکہ اس وقت انصاف مساوات سٹیٹ کی ضرورت ہے آپ لوگ میر ی سیاسی دست و بازو بنیں مالی سپورٹ کی بات نہیں کورں گا انہوں نے مزید کہا تارکین وطن کی اپنے ملک کے عوام میں قدر ہے تارکین وطن عوام کو باور کرائیں کہ پاکستان تحریک انصاف ہی عوام کے بنیادی مسائل کے حل کا نام ہے اس موقع پر چیف آرگنائزر کشمیر تحریک انصاف نارتھ چوہدری مالک نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں تارکین وطن اپنا کر دار ادا کر یں ارو کشمیر تحریک انصاف کی بھر پور سپورٹ کر یں تاکہ خیبر پختوں خواہ کی طر ح آزاد کشمیر میں بھی عمران خان کے ویثن کے مطابق عوام کی خدمت ہو سکے اور تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو سکے میزبان تقریب نمبر دار چوہدری نثار نے کہا کہ چوہدری ظفر انور نئی سوچ ارو جزبہ کے تحت سیاست میں آئے ہیں ہم سب کو ملکر ایسے قابل نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر تے ہو ئے ان کی بھر پور سپورٹ کی ضرورت ہیکیونکہ آزاد کشمیر اس وقت کھنڈرات کا عملی نمونہ پیش کر رہا ہے اس موقع پر کشمیر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نمبر دار نیاز سینئر کو نسلر لیڈز سٹی کو نسل کونسلر محمد رفیق کونسلر اصغر خان صدر مسلم کانفرنس لیڈز باوا محمد رزاق سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعدادموجود تھی جھنوں نے چوہدری ظفر انور کو اپنے بر پور تعاون کا یقین دلایا ۔