مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں و کشمیر انفارمیشن سینٹر تحریک آزادی کشمیر کیلئے مرکزی کردار ادا کریگا:سر جیرالڈ کاضمین و دیگر
مانچسٹر:برطانوی اور یورپی ممبران پارلیمنٹ متحد و منظم ہوکر مسئلہ کشمیر کو سفارتی محاذ پر اجاگر کرنے میں تعاون کریں گے،یورپی ریفرنڈم مہم کے دوران کشمیری برطانیہ بھر میں اندھا دھند حمایت کی بجائے ریاست جموں وکشمیر میں رائے شماری کا مسئلہ اٹھائیں اور برٹش سیاستدانوں سے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے کی حمایت کا وعدہ لیں،نارتھ آف انگلینڈ کے اکثر ارکان جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے عہدیداروں سے مل کر مسئلہ کشمیر پر کام کر رہے ہیں اور جموں و کشمیر انفارمیشن سینٹر مانچسٹر تحریک آزادی کشمیر کیلئے مرکزی کردار ادا کرے گا،برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ،کونسلروں اور خواتین رہنمائوں کی طرف سے اگلے دو ماہ کیلئے تحریک کی سرگرمیوں کا لائحہ عمل طے کیا گیا،ان خیالات کا اظہار برطانوی ارکان سر جیرالڈ کاضمین ایم پی،آئیون لیوس ایم پی،اینڈریو گیون ایم پی،جم میکمان ایم پی،بیرسٹر یاسمین قریشی ایم پی،افضل خان ایم ای پی،سٹیورٹ اینڈریو ایم پی اور اینڈریو جنکنز ایم پی نے تحریکی عہدیداروں سے جموں و کشمیر انفارمیشن سینٹر مانچسٹر اور بریڈ فورڈ میں ایک خصوصی ملاقات میں کیا،ان ارکان پارلیمنٹ نے تحریک کی مستقبل کی سرگرمیوں کے حوالے سے یہاں اپنے تعاون کا یقین دلایا وہاں مسئلہ کشمیر کو سفارتی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے بعض اہم فیصلوں میں معاونت کی بھی یقین دہانی کرائی،ارکان پارلیمنٹ نے انفارمیشن سینٹر کے قیام کوبرطانیہ میں مسئلہ کشمیر کو کشمیری قوم کے نکتہ نظر سے اجاگر کرنے میں تقویت ملے گی اور مقبوضہ کشمیر میں جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی برادری تک پہنچانے میں مدد ملے گی وہاں ریاست جموں و کشمیر کے سماجی،معاشی اور ثقافتی ورثے کو بھی اجاگر کرنے میں بھی تیزی آئے گی،تحریک کے سر براہ راجہ نجابت حسین نے جہاں تحریکی ساتھیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا وہاں ارکان پارلیمنٹ کی مسلسل حمایت پر انکا پوری کشمیری قوم کی طرف سے شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ برطانیہ کے یورپی اور برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی بڑی تعداد کشمیردوست ہے مگر حکومتیں اور پارٹیاں مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارت کو ناراض کرنے کے حق میں نہیں ہیں اس لئے جہاں ہمیں اپنے دوستوں سے توقع ہے کہ وہ اپنی اپنی پارٹی میں ہمارے لئے لابی کر کے ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے حقوق کی جدو جہد میں تعاون کریں وہیں کشمیری تنظیموں،کونسلروں اور خواتین رہنمائوں سے اپیل ہے کہ وہ ہر شہر اور حلقے میں کشمیری عوام کا کیس پیش کر کے اپنے مظلوم بہن بھائیوں کی جدو جہد کو برطانوی سیاستدانوں تک پہنچائیں،انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کے شہری ہیں اور یہ ہمارا ملک ہے جس میں رہتے ہوئے ہم اپنے وطن کی آزادی کو بھی اپنے ایجنڈے میں شامل رکھیں،انہوں نے اگلے چند ہفتوں میں لندن،برسلز،برمنگھم،مانچسٹر اور بریڈ فورڈ کے پروگراموں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا،برطانوی ہائوس آف کامنز میں فادر آف دی ہائوس سر جیرالڈ کاضمین نے تحریکی رہنمائوں کو ہر سطح پر تعاون کرنے اور حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری قوم کی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،افضل خان ایم ای پی نے کہا کہ وہ فرینڈز آف کشمیر کے ساتھ مل کر یورپی یونین پارلیمنٹ بحث کے علاوہ متعلقہ کمیٹیوں سے بھی حمایت حاصل کروائیں گے،بیرسٹر یاسمین قریشی نے تحریکی رہنمائوں کو دورہ پاکستان اور وہاں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں پر بریفنگ دی جبکہ مئی کے وسط میں ہائوس آف کامنز میں ہفتہ کشمیر کے حوالے سے کانفرنس منعقد کروانے میں معاونت کریں گی،اینڈریو گیون ایم پی نے کہا کہ انکے علاقے میں کشمیریوں کی بڑی تعداد نہیں مگر وہ تحریکی رہنمائوں کے ساتھ مل کر مستقبل میں بھی کشمیری تقریبات میں شرکت کریں گے اور انسانی حقوق کے حوالے سے سرگرمیوں میں معاونت کریں گے،اولڈہم ویسٹ سے نو منتخب ممبر پارلیمنٹ جم میکمان نے کہا کہ وہ حلقہ انتخاب کے عوام اور تحریکی رہنمائوں سے انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے کے مطابق اپنے ساتھیوں سے مل کر موثر جدو جہد میں معاونت کریں گے،بری سائوتھ سے لیبر رکن پارلیمنٹ آئیون لیوس نے کہا وہ کشمیری قوم کی شناخت اور حق خود ارادیت کیلئے چلائی جانیوالی مہم کے دوران اپنے تجربہ کی بنا پر بھرپور معاونت کریں گے،پڈسی کے کنزر ویٹو ممبر پارلیمنٹ سٹیورٹ اینڈریو نے کہا کہ وہ حکومتی وزرا تک کشمیریوں کی آواز پہنچانے اور ریاست کے دونوں اطراف کا دورہ کرنے کیلئے تحریک کے عہدیداروں سے مل کر کام کریں گے،یارکشائر سے کنزر ویٹو رکن پارلیمنٹ امجد بشیر نے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے جس کے حصول میں معاونت کرنا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے،سائوتھ ایسٹ سے کنزر ویٹو یورپی ممبر پارلیمنٹ ڈان ہینن نے جو یارکشائر کے دورے پر تھے نے تحریکی عہدیداروں کو یقین دلایا کہ وہ اپنی یورپی ریفرنڈم مہم کے دوران دیگر ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں سے بھی کشمیریوں کا نکتہ نظر پیش کروں گا،مورلے سے کنزر ویٹو پارٹی کی رکن اینڈریا جنکنز نے کہا کہ وہ راجہ نجابت حسین اور انکے ساتھیوں سے ملاقات کے علاوہ پاکستان کا دورہ بھی کر چکی ہیں اور مسئلہ کشمیر کو اچھے طریقے سے سمجھتی ہوں اور کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھوں گی،نارتھ ویسٹ کے ارکان پارلیمنٹ نے انفارمیشن سینٹر کا دورہ کیا جس میں انہوں نے مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے تحریکی عہدیداروں کی سرگرمیوں اور مسلسل رابطوں پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر تحریک کے سر پرست سردار عبدالرحمان خان،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،وائس چیئرمین امجد حسین مغل،شعبہ خواتین کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار،سابق لارڈ میئر مانچسٹر نعیم الحسن،کونسلر عابد چوہان،کونسلر عروج شاہ گریٹر مانچسٹر کی تحریکی چیئر پرسن روبینہ خان،انفارمیشن سیکرٹری کومل خان،یاسمین عالم،فاطمہ محمود،حنا جبین،لائبہ رزاق اوردیگر رہنما بھی موجود تھے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر