مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جماعت اسلامی کے رہنما کو سپریم کورٹ سے سزائے موت باعث تشویش ہے : بیرونس وارثی
لندن... برطانوی کابینہ کی پہلی مسلمان خاتوں رکن بیرونس سعیدہ وارثی نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کو سزائے موت دے جانے کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل عبدالقادر ملاکوبنگلہ دیشی سپریم کورٹ کی جانب سے سزائے موت دینے کے فیصلے پر سخت تشویش ہے۔ فارن کامن ویلتھ آفس سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 1971میں جنگ آزادی بنگلہ دیش کے موقع پر مبینہ جرائم کے سلسلے میں عبدالقادر ملا کو موت کی سزا سنانا بین الاقوامی رجحان کے برعکس ہے انہوں نے کہا کہ برطانیہ ہر قسم کی صورتحال میں سزائے موت کے خلاف ہے ۔ میں بنگلہ دیشی حکام سے اپیل کرتی ہوں کہ پہلے قدم کے طور پر فی الوقت سزائے موت کو التوامیں ڈال کے بعد ازاں اس کے مکمل خاتمے لیے اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے تمام پارٹیوں پر زور دیا کہ اگلے الیکشن سے ذراپہلے ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے اعتماد اور یقین کو دھچکہ پہنچے۔