مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری بیرسٹر سلطان کا ساتھ دیں وہاں بھی خیبرپختونخوا کی طرح تبدیلی لائینگے:عمران خان
برمنگھم : آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے سلسلہ میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے انتخابی مہم کا آغاز برمنگھم میں تحریک انصاف آزاد کشمیر مڈ لینڈ کے زیر اہتمام ایک بڑے انتخابی جلسے سے کر دیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اس موقع پر کشمیری اور پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد نے پورے برطانیہ سے شرکت کی ، اس انتخابی جلسے کی صدارت تحریک انصاف آزاد کشمیرم ڈ لینڈ کے چیف آرگنائرر چوہدری خادم حسین نے کی جبکہ اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جب جلسہ گاہ میں پہچے تو پنڈال عمران خان زندہ باد بیرسٹر سلطان زندہ پہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونچ اٹھا جبکہ شکا جلسہ نے عمران خان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ، جلسے میں سکیورٹی کے بھر پور انتظامات کیے گئے ، جلسہ گاہ میں پی ٹی آئی اور قوم ترانوں سے گونجتا رہا جلسہ گاہ میں مہمان خصوصی کی آمد سے پہلے تحریک انصاف کے لوگ مختلف ٹولیوں کی صورت میں ڈھول کی بھاپ پر بھنڑا ڈالتے ہوئے جلسہ گاہ میں پہنچے اور آمد کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ ایک قافلہ امیدوار اسمبلی آزاد کشمیر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال خان ظفر خان کی قیادت میں آیا جس میں مرکزی رہنمائوں سے چوہدری محمد اشتیاق لہڑی ، عبدالرئوف مغل ، چوہدری قربان حسین ایڈووکیٹ ، چوہدری عبدالغفور کھاڑک ، مرزا عارف رٹوی اور دیگر بھی شامل تھے ۔ اس موقع پر مڈ لینڈ کے چیف آرگنائزر چوہدری خادم حسین اپنی ٹیم کے ہمراہ انتظامی امور میں ہدایات دیتے رہے دیگر قافلوں میں امیدوار اسمبلی آزاد کشمیر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال پروفیسر محمد بشیر چوہدری کی قیادت میں بھی ایک قافلہ جلسہ گاہ پہنچا ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا آزاد جوڈیشل کمیشن کے قیامت تک تحریک انصاف انتظار کریگی کیونکہ اب الزام عمران خان نے نہیں بلکہ پانامہ لیکشن میں آیا ہے اگر برطانوی وزیر اعظم کو ’’ڈوجی ڈیو‘‘ کہہ رہے ہیں تو نواز شریف اور اس کے چمچوں کو کیوں تکلیف ہو رہی ہے ۔ آزاد کشمیر کی حکومتیں دیکھ کر ترس آتا ہے کشمیری بیرسٹر سلطان کا ساتھ دیں وہاں بھی خیبرپختونخوا کی طرح تبدیلی لائیں گے ۔ پانامہ لیکس اللہ کی طرف سے پاکستانیوں کو عظیم موقع ملا ہے عوام کرپٹ حکمرانوں کے خلاف عمران خان کا ساتھ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر پی ٹی آئی ویسٹ مڈ لینڈ کی جانب سے بنگلی حال میں منعقدہ ہزاروں افراد کے جلسہ سے خطاب کے دوران کیا ۔ جلسہ کی صدارت چیف آرگنائزر جلسہ چوہدری خادم حسین جبکہ صدر تحریک انصاف کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھی اس موقع پر خصوصی خطاب کیا ۔ جلسہ میں جہانگیر ترین حلیم خان ، حمید پوٹھی ، ظفر انور ، صاحبزادہ جہانگیر ، چوہدری کرامت حسین ، زاہد پرویز ، مبشر صدیق ، چوہدری ماجد کے علاوہ تحریک انصاف کے سینکڑوں رہنمائوں نے برطانیہ بھر سے شرکت کی ۔