مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
زبیر گل کی قیادت میں ن لیگی کارکنان کا عمران کے سابقہ سسرالیوں کے گھر کے باہر مظاہرہ
لندن:مسلم لیگ ن برطانیہ نے بالآخر تحریک انصاف کے شخصیات کے گھروں کے باہر احتجاجوں کا جواب دیدیا، برطانیہ میں پارٹی صدر زبیر گل کی قیادت میں کارکنان نے لندن کے مہنگے ترین علاقے رچمنڈ میں واقع انکے سابقہ سسرالیوں کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا۔ واضع رہے کہ علیحدگی کے باوجود عمران جب بھی نجی دورے پر برطانیہ آتے ہیں اپنے بیٹوں کے پاس اسی گھر میں ٹھہرتے ہیں۔ مسلم لیگی مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں ترقی کا پہیہ جام کرنا چاہتے ہیں پہلے بھی دھرنوں کے ذریعے انہوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور اب بھی وہ پانامہ لیکس سکینڈل کا سہارہ لیکر تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ملک کو واپس اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ انہیں اگر حکومت کی کسی چیز پر اعتراض ہے تو اسکا سیدھا سادہ پارلیمانی طریقہ پارلیمنٹ کے اندر موجود ہے۔ مظاہرین نے تحریک انصاف اور عمران خان کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرے میں خواتین کے علاوہ بچوں نے بھی شرکت کی۔ اس سے قبل زبیر گل نے اپنے ساتھیوں اشتیاق چوہدری، بیرسٹر عابد، اقبال سندھو و دیگر کے ہمرای ایک پریس کانفرنس میں بھی عمران خان کو متنبہ کیا تھا کہ اب مسلم لیگ ن بھی خاموش نہ بیٹھے گی اور تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ کی آڑ میں ہونے والے کاروبار کو افشا کرے گی۔ ان راہنمائوں کا کہنا تھا کہ انہوں نی اس سلسلے میں برطانوی چیریٹی کمیشن سے رجوع کرلیا ہے اور وکلا کے ذریعے اداروں سے درخواست کی ہے کہ عمران خان کی فنڈ ریزنگ کی چھان بین کی جائے اور پتہ لگایا جائے کہ رقم کہاں خرچ ہورہی ہے۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ اگر یہ بات ثابت ہو گئی کہ تحریک انصاف نے غیرقانونی طور پر رقم پاکستان ٹرانسفر کی ہے تو اس کے خلاف پولیس سے رجوع کیا جائےگا،زبیر گل نے کہا کہ عمران خان کی فنڈنگ کے بارے میں یہ تحقیقات بھی کرائی جا رہی ہیں کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کی حق حلال کی کمائی کو غلط طور پرہتھیا کر پاکستان کی منتخب جمہوری حکومت کو عدم استحکام کا شکار بنانے کیلئے تو استعمال نہیں کر رہے؟انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی کی جانب سے وہ کینسر ہسپتال کیلئے چیریٹی اکٹھی کرنے کیلئے آ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اشتہاروں میں کہا جا رہا ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے انتخابات کیلئے چندہ جمع کریں گے،انہوں نے کہا کہ انہوں نے ان متضاد اطلاعات کے بارے میں بھی تحقیقات کرانے کی درخواست کی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ بھی پتہ چلایا جا رہا ہے کہ عمران خان نے برطانیہ میں جو فنڈ ریزنگ کی ہے وہ رقم کہاں گئی اور اسے پاکستان کس طریقے سے بھیجا گیا،آیا اسے ہنڈی یا منی لانڈرنگ کے ذریعے پاکستان تو نہیں بھیجا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ اس طرح لوگوں کے گھروں کے باہر مظاہرے ہوں مگر تحریک انصاف6مرتبہ وزیر اعظم نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہرے کر چکی ہے اس لئے وہ مجبور ہو گئے ہیں کہ وہ بھی عمران خان کے بچوں کے گھر کے باہر احتجاج کریں جہاں وہ آ کر ٹھہریں ہیں حالانکہ یہ انکی سابق اہلیہ کا گھر ہے اور انہیں یہاں نہیں ٹھہرنا چاہئے،زبیر گل کے وکلا کی ٹیم کے سر براہ بیرسٹر عابد حسین نے کہا کہ وہ زبیر گل کی ہدایت پر اس بات کا بھی پتہ چلا رہے ہیں کہ آیا عمران خان نے سیاسی مقاصد کیلئے جو پیسہ برطانیہ میں جمع کیا اس کی اطلاع انہوں نے پاکستانی الیکشن کمیشن کو دی تھی یا نہیں،انہوں نےکہا کہ اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے پاکستانی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی ہے،او پی ایل کے چیئرمین راجہ اشتیاق نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ پاکستانی کمیونٹی کے لیڈر اور کارکن یوں برطانیہ کی سڑکوں اور گلی محلوں میں ایک دوسرے سے باہم دست و گریباں ہوں۔