مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اہلیان میرپور گورنر پنجاب کا شایان شان استقبال کریں گے،انہوں نے ہمیشہ حق بات کی
میرپور... اہلیان میرپور اور برطانیہ میں مقیم کشمیری گورنر پنجاب چوہدری سرور کے دورہ میرپور کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں ۔24ستمبر کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا میرپور آمد پر اُن کا بھرپور اور شایان شان استقبال کیاجائے گا اہلیان میرپور اور برطانیہ میں مقیم برٹش کشمیری ان کابھرپور اور والہانہ استقبال کرکے ثابت کریں گے کہ ہم اپنے دوستوں محسنوں اور مہمانوں کی کس طرح عزت افزائی قدر اور مہمان نوازی کرتے ہیں گورنر پنجاب کی آمد پر برطانیہ میں مقیم برٹش کشمیریوں ا ورپاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد میرپور آکر گورنر پنجاب چوہدری سرور کا استقبال کرے گی ان خیالات کا اظہار سماجی و سیاسی شخصیات کی ایک میٹنگ میں کیا گیا جس کی صدارت الحاج پیر محمد بوستان نے کی انہوں نے کہا برطانیہ کے شہر برمنگھم اور لیڈز سے مولانا قاری تصور الحق اور محمد یونس آزادکی قیادت میں ایک بڑا وفد بھی گورنر پنجاب کے استقبالیہ پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے آرہاہے ۔ دیگر شرکا نے کہا گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے برطانیہ میں رہ کر وہاں کی سیاست میں ایک بڑا نام اور مقام پایا اور برطانوی پارلیمنٹ کے پہلے مسلمان ممبر آف پارلیمنٹ منتخب ہوئے ۔انہوں نے انتہائی اعلیٰ فورمز پر پاکستان اور پاکستانیوں کے حق میں بات کی مسئلہ کشمیر فلسطین اور مسلم ممالک کے حوالے سے بھی انہوں نے انتہائی موثر آواز بلند کی وہ پاکستان سے جانے والے ہر عام وخاص شہری سیاسی کارکن حکومتی شخصیات وسیاسی راہنمائوں کی بھرپور مہمان نوازی کرتے ان کی انہی خوبیوں کی بدولت اللہ تعالیٰ نے انہیں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی گورنر کی منصب عطا کیا میاں برداران بھی ان کی خوبیوں کے معترف تھے جس پر میاں نوازشریف نے انہیں گورنر پنجاب تعینات کیاجس پر ہم وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف کے شکرگزار ہیں چوہدری سرور کی گورنری کو تمام حلقوں میں بھرپور انداز میں سراہا جارہاہے ان کی تعیناتی کو ہواکا ایک تازہ جھونکا محسوس کیاجارہاہے کیونکہ ان کی ذات سے صرف اور صرف بھلائی ہی کی توقع کی جاسکتی ہے ان کی گورنری کے دورمیں امید کی جاتی ہے کہ پنجاب کے عوام کیلئے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔