مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بیرسٹر سلطان سے صدرپی ٹی آئی مڈ لینڈ خواتین ونگ رفعت مغل کی قیادت میں وفد کی ملاقات
برمنگھم:صدر کشمیر تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ صدر تحریک انصاف مڈ لینڈ خواتین ونگ رفعت مغل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور17اپریل کوہونے والے جلسے کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون اور شمولیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین تحریک انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں برمنگھم میں عمران خان کے جلسے میں خواتین بھرپور اور پر عزم ہو کر شرکت کریں گی اور اس کے علاوہ خواتین ونگ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں بھی پارٹی کی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوں گی،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی کامیابی میں اہم رول ادا کرتی ہیں،بالخصوص تحریک انصاف میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے اور قیادت ان کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے17اپریل کے برمنگھم میں ہونے والے جلسے میں خواتین بھرپور شرکت کریں گی۔