مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کیخلا ف مظا ہر ہ ، جیل میں ڈالا جا ئے :سا بق مئیر لندن کین لیونگ سٹون
لوٹن . . . لیبر پارٹی نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے گھر جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ڈیوڈ کیمرون اپنے والد کی آف شور کمپنی سے اپنے تعلق کا برملا اعتراف کر چکے ہیں ۔لیبر پارٹی اور دیگر جماعتوں نے 10ڈائوننگ سٹریٹ پر بڑے مظاہرے کا اعلان کیا ہے ۔لندن کے سابق میئر کین لیونگ سٹون کا کہنا تھا ڈیوڈ کیمرون کا صرف استعفیٰ کافی نہیں انہیں جیل میں ڈال دینا چاہئے ۔ بتایا گیاہے پاناما لیکس پربرطانوی وزیراعظم بھی مشکل میں پڑ گئے ہیں اور ان کے گرد بھی شکنجہ کسا جانے لگا ہے ۔ڈیوڈ کیمرون نے آف شور فنڈ میں شیئرز کا اعتراف کیا تو سابق میئر لندن نے آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اعتراف کرنے یا استعفیٰ دینے سے کام نہیں بنے گا انہیں تو جیل جانا ہوگا یہی نہیں اثاثے ظاہر نہ کرنے پر برطانوی وزیراعظم کو جواب بھی دینا ہوگا۔برطانوی لیبر پارٹی نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے اپنے والد کی آف شور کمپنی میں حصص رکھنے کے انکشاف کے بعد کہا کہ وزیر اعظم اپنا اعتماد کھو رہے ہیں ۔لیبر پارٹی کے رہنما ٹام واٹسن کا کہنا تھا کیمرون کو انکے والد کے عمل کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا لیکن وزیر اعظم اپنے سابقہ مالیاتی انتظامات پر عوام سے سچ نہیں بول رہے ہیں۔دریں اثناسکاٹش نیشنل پارٹی کی رہنما نکولا سٹرجن کا کہنا تھاوزیراعظم کوکئی بڑے سوالوں کے جواب دینا ہونگے ۔