مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پیپلز پارٹی نے پانچ سال جمہوریت کی حفاظت کی اب ثمرات مل رہے ہیں :حسن بخاری
برمنگھم... پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدرحسن بخاری نے کہا ہے کہ آج ہمارادل رسمی اور روایتی باتوں کی طرف مائل نہیں ہے۔ ہماری حکومت نے پانچ سال جمہوریت کی حفاظت کی اب اس کے ثمرات مل رہے ہیں۔ جمہوریت ایسی روایات سے مضبوط ہوگی۔ صدر کو اچھی یادوں کے ساتھ الوداع کرنے پر ہم میاں نواز شریف کی مثبت سوچ پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ صدر زرداری 66 سالہ ملکی تاریخ میں باوقار انداز سے رخصت ہونے والے پہلے صدر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکریٹیریٹ گرین لین میں پیپلز بزنس فورم کے چیئرمین واجد علی برکی،فیڈرل کونسل کے ممبرچوہدری امین اور دیگر پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں شاندار استقبالیہ سے پاکستان کی جمہوری قوتوں کو آکسیجن ملی ہے۔ اس موقع پر بزنس فورم کے چیئرمین واجد علی برکی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج تمام جماعتوں کو مفاہمت کی ضرورت ہے۔ عرب دنیا میں اٹھنے والا طوفان پاکستان میں بھی آسکتا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک بچانے کیلئے اکھٹا ہونا پڑے گا۔ اس موقع پر پی پی پی کے انفارمیشن سکرٹری راجہ اشفاق، شریف مغل،نائب حسین مغل اور دیگر نے شرکت کی۔