مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم لیگ ن حکومت نے انقلابی اقدامات سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا: راجہ ریاست خان
بولٹن...مسلم لیگ ن تحریک آزادی کشمیر اور استحکام پاکستان کی وارث جماعت ہے جس نے آزاد خطے کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور پاکستان میں بننے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک اور قوم کی سیاسی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے جن انقلابی اقدامات کا آغاز کیا ہے اس کے نتیجے میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور حلقہ نمبر4چڑھوئی سے قانون ساز اسمبلی کے امیدوار راجہ ریاست خان نے وطن روانگی سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ن) بولٹن کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نااہل اور کرپٹ حکومت کی وجہ سے تبدیلی کا وہ خواب جو سب نے مل کر کشمیری عوام کی بہتری اور خطے کی تعمیر وترقی کا دیکھا تھااس میں وہ مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) راجہ فاروق حیدرکی قیادت میں متحد ومنظم ہوکر عوام کے حقوق اور خطے کی تعمیر وترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور انشاء اللہ جلد ہی اقتدار میں آکر موجودہ حکومت کی جانب سے دی گئی پریشانیوں اور محرومیوں کا ازالہ کرے گی، پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ عبدالقیوم خان نے کہا کہ آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کے قائد راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر میں ہمیشہ اصول اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیا ہے جس سے وہ جلد ہی اقتدار میں آکر آزاد خطہ کے عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائے گی پاکستان مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے سینئر نائب صدر راجہ فضل مجدد نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں امن وامان کی فضا کو بہتر بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت نے سنجیدہ کوششیں شروع کررکھی ہیں۔ مسلم لیگ ن بولٹن کے صدر راجہ جلیل الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی نومنتخب حکومت بڑے حوصلے اور ایک مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ استقبالیہ کے میزبان مسلم لیگ (ن) بولٹن کے راجہ رئیس خان , مسلم لیگ ن اوورسیز کے کوآرڈینیٹر راجہ طلعت جمیل ,کونسلر عتیق الرحمن ، راجہ ظفراقبال اور راجہ محمد حنیف نے بھی اظہار خیال کیا۔