مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ڈاکٹر عمران فاروق اور ڈاکٹر پرویز محمود شہید کراچی امن کے داعی تھے : حبیب جان
لندن ...الفورڈ کمیونٹی سینٹر میں ایم کیو ایک کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی برسی کے حوالے سے ان کی اور ڈاکٹر پرویزمحمود کی یاد میں تقریب منعقدہ ہوئی جس میں مختلف طبقہ کے افراد نے شرکت کی..فرینڈز آف لیاری انٹرنیشنل کے کنوینر حبیب جان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق اور سٹی الائنس کے ڈاکٹر پرویز محمود شہید کراچی کے امن کے داعی تھے اور انہوں نے لوگوں کے حقوق کی جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، حبیب جان نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خالد شمیم اور اظہر محمود تک برطانوی حکومت کو رسائی دے تاکہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا ہم حل ہوسکے کیونکہ برطانوی حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ اگر ان دو افراد تک اسے رسائی مل جائے تو قتل کیس کو حل کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی سابق حکومت کی طرح رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے آئندہ پانچ دن میں ان دونوں افراد تک حکومت برطانیہ کو رسائی نہ دی تو وہ ان معلومات کو برطانوی حکومت کے حوالے کردیں گے جوخالد شمیم اور اظہر محمود کے بارے میں ان کے پاس موجود ہیں۔ ایم کیو ایم عمران فاروق گروپ لندن کے خواجہ عمیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا اور عدالتوں کے کردار کی وجہ سے کراچی میں خوف کی فضا کے بادل چھٹنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران فاروق غریبوں کی جنگ لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہیں انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے عمران فاروق کے قاتلوں کو گرفتار کرے، تقریب میں پاس کی جانے والی دو قراردادوں میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کراچی کو دہشت گردی سے پاک کرے اور برطانیہ کو ان دوافراد تک رسائی دے جن کی اسے عمران فاروق قتل کیس میں ضرورت ہے۔ تقریب میں کراچی کے تمام شہداء کے لئے دعا بھی کی گئی۔ تقریب کی صدارت کونسلر ڈاکٹر عبدالغفور عزیز نے کی اور چوہدری بشیر ایم بی ای، میجر (ریٹائرڈ) سعید الحسن، آفتاب باغی، ثمینہ علی، علی چوہان، خرم شہزاد، اویس نوید، جاویدخان اور دیگر نے خطاب کیا۔