مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز کمیونٹی کے حوالے سے میاں نواز شریف کا دورہ برطانیہ انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا: زبیر گل
لندن... وزیر اعظم پاکستان میاں محمّد نواز شریف نے ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رکھا ہے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا ایک ایک منٹ پاکستانی کی معاشی ترقی اور عوامی خوش حالی کیلئے صرف ہو رہا ہے دورہ ترکی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے برادر ملک ترکی نے پہلے بھی پاکستان میں انفرا اسٹرکچر کی بحالی کیلئے بڑا تعاون کیا امید ہے کہ اب بھی ترک سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع تلاش کرنے کو آئینگے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے صدر زبیر گل نے برطانیہ واپسی کے بعد کشمیر لنک لندن سے خصوصی گفتگو کرتے ہووے کیا انہوں نے کہا وزیراعظم میاں نواز شریف اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ایک آئینی کمیٹی بنانے کا عندیہ دیا ہے جو سارے امور کا جائزہ لے کر حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ زیبر گل نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے صرف برٹش پاکستانیوں کے لئے سارے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم برطانیہ کے دورے پر آنے والے ہیں اور انہوں نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ برطانیہ آکر ان کے استقبال کی تیاریاں کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ اَوررسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے انتہائی مفید گفتگو کی ہے۔ ہیتھرو ائر پورٹ پر ان کا استقبال کرنے والوں میں ایم پی اے رانا شمشاد، میاں مسرور، شاکر قریشی، ملک ریاض، چوہدری ریاض، شاید رفیق اعوان، چوہدری انجم، ملک مظہر، تصور خان، کونسلر افضل اکرم، محمود احمد بٹ، رانا ندیم، اعجاز احمد، چوہدری اکبر، ڈاکٹر ایوب لہری اور دیگر شامل تھے۔