مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کی آگاہی کیلئے تحریک حق خود ارادیت کے انفارمیشن سنٹر کا قیام
لوٹن . . . ریاست جموں و کشمیر کے قومی تشخص،تہذیب و تمدن اور ثقافتی و تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کیلئے انفارمیشن سینٹر کا قیام،تحریک حق خود ارادیت یورپ کے عہدیداروں نے مقامی کمیونٹی اور کونسلروں کی معاونت سے مسئلہ کشمیر کو سفارتی محاذ پر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک عالمی برادری کو ریاست کے حقیقی حالات سے آگاہ کرنے کیلئے منظم سرگرمیوں کا بھی آغاز کر دیا گیا،خواتین کشمیری ارکان اور ممبران پارلیمنٹ نے مستقبل میں بھی مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی منشاء کے مطابق کرنے کے عزم کرتے ہوئے تحریکی عہدیداروں کی خدمات کا برملا اعتراف کرتے ہوئے راجہ نجابت حسین اور انکی پوری ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیاجبکہ تحریکی رہنمائوں نے کشمیر دوست ارکان پارلیمنٹ،کونسلرز اور میڈیا کے ارکان کا بھی شکریہ ادا کیا،ان خیالات کا اظہار مانچسٹر کے پاکستانی کمیونٹی سینٹر میں جموں و کشمیر انفارمیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب میں مقررین نے کیا جس کی صدارت تحریک کے مرکزی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ برطانوی پارلیمنٹ کے سینئر ترین ممبر سر جیرالڈ کاضمین،افضل خان ایم ای پی،آئیون لیوس ایم پی،انجیلا رینر ایم پی،گریٹر مانچسٹر کے قائم مقام میئر ٹونی لائیڈ اولڈہم کے میئر کونسلر عتیق الرحمان،لیڈی میرس، کونسلر یاسمین طور،پاکستانی قونصلیٹ کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی قاضی ساجد محمود،سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن،تحریک کے سر پرست سردار عبدالرحمان خان،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،وائس چیئرمین امجد حسین مغل،شعبہ خواتین کی چیئر پرسن کونسلر یارسمین ڈار،نارتھ ویسٹ کے چیئرمین سالار ممتاز احمد چشتی،گریٹر مانچسٹر کی چیئر پرسن روبینہ خان،سیکرٹری فرازانہ افضل،انفارمیشن سیکرٹری کومل خان،مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر رٹوی،ڈاکٹر یونس پرواز،جسٹس فار کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ عظیم جی،اولڈہم کے سابق میئر کونسلر شعیب اختر،ممتاز مصنفہ قیصرا شیراز،کونسلر خضر الرحمان،ساتھ ساتھ گروپ کے چیئرمین اظہر حسین شاہ،تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کے صدر ڈاکٹر عبدالباسط،مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود کاکڑوی،کونسلر شاہینہ ڈار،کونسلر عقیل سلامت،آزاد کشمیرNGOSکے سیکرٹری جنرل اظہر محمود نے خطاب کیا جبکہ دو سو سے زائد خواتین و حضرات اور کاروباری شخصیات نے شرکت کر کے تحریکی عہدیداروں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور جموں و کشمیر انفارمیشن سینٹر مانچسٹر میں کھولنے کا خیر مقدم کیا،تحریک کے سربراہ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ وہ اور انکے ساتھی گزشتہ تیس سالوں سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے،ممبران پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو لابی کرنے کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا نکتہ نظر اور حالات عالمی برادری تک پہنچانے کیلئے سرگرم ہیں مگر اب بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر ہماری ٹیم نے پہلی بار اپنی مدد آپ کے تحت مانچسٹر میں وائس چیئرمین امجد مغل کے بھرپور تعاون اور شعبہ خواتین ارکان کی کاوشوں سے ایک ایسا دفتر کھولنے کا آغاز کیا جس سے نہ ساری پوری کشمیری قوم بلکہ ریاست کی تمام اکائیوں کو بیرون ملک نوجوان نسل اور عالمی برادری تک اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ (بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)