مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ملاله یوسف زئی اور گلوکار ہیری بیلا فونتے کیلئے ضمیر کا سفیر ایوارڈ
لندن ... انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ملاله یوسف زئی کو ضمیر کی سفیر کا ایوارڈ دیا ہے آئر لینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہونے والی اس عالمی تقریب میں دنیا بھر سے انسانی حقوق کے نمائندوں نے شرکت کی، انسانیت کے لئے خدمات سرانجام دینے پر اس سال یہ ایوارڈ مشترکہ طور پر ملاله یوسف زئی اور معروف امریکی گلوکار ہیری بیلا فونتے کو دیا گیا ہے .. ملالہ یوسف زئی کویورپ کے سب سے بڑے ایوارڈ سخاروف پرائزکے لیے بھی نامزدکیاگیاہے۔ نامزد سات شخصیات میں ایڈورڈاسنوڈن بھی شامل ہیں جنہوں نے امریکاکی خفیہ معلومات دنیابھر کوفراہم کی ہیں تاہم ملالہ کویورپ کی تین بڑی جماعتوں کی حمایت حاصل ہونے کے سبب ایوارڈ انہی کا مقدر بننے کا امکان ہے۔65 ہزار ڈالر کا یہ انعام اگلے ماہ دیاجائے گا۔ اس سے پہلے نیلسن منڈیلا اور آنگ سانگ سوچی کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔