مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آباؤ اجداد کی قبریں اورجائیدادیں قربان کرکے کشمیریوں نے پاکستان روشن کیا: چوہدری طارق فاروق
لوٹن...آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑے گی۔مسئلہ کشمیر ہو یا منگلا ڈیم اپ ریزنگ کے متاثرین کی ہم حکومت پاکستان سے کھل کر بات کریں گے۔پاکستان کے صوبوں کو جس طرح رائلٹی دی جاتی ہے اسی طرح آزاد کشمیرکے عوام کو بھی رائلٹی دی جائے۔ہم پاکستان سے اپنے حقوق کی بات کر رہے ہیں جو ہمارا حق ہے۔آزاد کشمیر میں سیاسی پارٹیاں نہیں بلکہ شخصی پارٹیاں ہیں۔جہاں عدلیہ آذادنہ ہو چھ مہینے میں کیس کا فیصلہ کرے،ادارے کرپٹ ہوں اور وزراء اپنی وزارت کے بارے میں لاعلم ہوں وہاں تبدیلی لانے میں وقت لگے گا۔جمہوری سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔چوہدری عبدالمجید ایک ڈنگ ٹپاؤاور غیر سنجیدہ وزیراعظم ہیں۔آزاد کشمیر وزیراعظم کی کرسی کی مضبوطی کا اندازہ اس بات سے باخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ چوہدری عبدالمجید کے پہلے قائد زرداری تھے اب میاں نواز شریف ان کے لیڈر ہیں۔منگلا سے مظفرآباد تک موٹروے بنائیں گے۔مسلم لیگ ن ایشوز کی سیاست کرنا چاہتی ہے۔لارڈ نذیر سے کوئی کشمیری ہونے کا سرٹیفکیٹ کو نہیں چھین سکتا،موجودہ آزاد کشمیر پی پی حکومت کے مینڈیٹ کو ہم نہیں مانتے۔دیار غیر میں بسنے والے لاکھوں کشمیریوں کا پاکستان کو معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوٹن میں استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ لوٹن کے لوگ بہت ہی مہمان نواز ہیں اور جب بھی برطانیہ آئے ان لوگوں نے عزت دی ہے اور یقیناٌ لوٹن برطانیہ کے اندر سب زیادہ سیاسی گڑھ ہے۔ اوررسیز لاکھوں کی تعداد میں کشمیری ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور پاکستان کی معیشت کو مظبوط بنانے میں انکا اہم کردار ہے۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آذاد کشمیر ایشوز کی سیاست کرتی ہے اور ہم کشمیریوں کے تشخص کو بحال کروانا چاہتے ہیں ۔کشمیریوں نے اپنی کھوئی کوئی ساکھ کو بحال کرنا ہے۔جو قومیں قوم نہیں بن سکتی وہ ہمیشہ بھٹکتی رہتی ہیں ۔کشمیری اپنے حق خودآرادیت کیلئے کوشاں ہیں اور مسئلہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی ہماری اولین ترجیحات ہیں۔انکا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان پاکستان کے صوبوں کی طرح آزاد کشمیر کو بھی رائلٹی دے اور ہمارے پانی کے وسائل کو استعمال میں لاکر جو بجلی پیدا کی جارہی ہے اس پر ہمیں رائلٹی دی جائے اور آزاد کشمیر کے عوام سے کیے جانے والے پرانے وعدے حکومت پاکستان پورے کرے۔کسی سے اپنا حق مانگنا کوئی بری بات نہیں ہے بلکہ یہ ہمارا حق ہے۔کالا باغ ڈیم اور بھاشا ڈیم پاکستان کی فوجی اور جمہوری حکومتیں نہیں بنا سکی مگرکشمیریوں بالخصوص میرپو ر والوں نے ہر دور میں قربانی دی ہے اور ایک مرتبہ پھر سے اپنے اباؤ اجداد کی قبروں کو اور قیمتی مکانوں کو پانی کی نظر کر کے پاکستان کو روشن کرنے کیلئے ایک بڑی قربانی ہے مگر قربانی دینے والے ابھی تک مسائل سے دوچار ہیں جن کے مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ ن کوشاں رہے گی۔انھوں نے کہا ک آذاد کشمیر کے بعض سیاسی لوگوں اور سیاسی جماعتوں نے کشمیریوں کا ہر لحاظ سے اقتدار کی کرسی کی خاطر تشخص تباہ کر دیا ہے جسکو بحال کرنا ضروری ہے۔ صدر تقریب راجہ ضاروب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آذاد کشمیر کی لیگی قیادت صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان،سردار سکندر حیات خان،چوہدری طارق فاروق اور دیگر پر فخر ہے جو صاف گو اور دیانتدار اور محب کشمیری لیڈر ہیں اور ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔انھوں نے اس موقع پر چوہدری طارق فاروق کو لوٹن آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہ کشمیری اپنی جماعتی سیاست کے ساتھ ساتھ اور بالخصوص نوجوان تحریک آزاد کشمیر کیلئے پہلے سے بڑھ کر کام کریں اور اگر ہم اتحاد و یکجہتی سے اس مسئلے کوے حل کیلئے کاوشیں کریں تو ہم جلد اس میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، صدر مسلم لیگ ن برطانیہ راجہ زبیر اقبال کیانی نے کہا کہ چوہدری طارق فاروق نے جس طرح حال ہی میں آذاد کشمیر کی کرپٹ حکومت کے خاتمے کیلئے جو کاوشیں کی ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔تقریب سے جنرل سیکرٹری ن لیگ برطانیہ راجہ ادریس خان،سابق میئر کونسلر محمد سلیم،مرکزی رہنما راجہ آیاز خان،ممبر مجلس عاملہ چوہدری محمد ایوب،سینئر نائب صدر اسلم آزاد،چوہدری محمد منیر،سالار اعلیٰ ن لیگ برطانیہ صوفی صادق،مرکزی نائب صدر یوسف بندوروی،جنرل سیکرٹر لوٹن برانچ ن لیگ ماسٹر نثار راجہ،چیئرمین یوتھ ونگ ن لیگ مرزا توقیر جرال،سابق کونسلر چوہدری محمد آصف،ڈاکٹر اکرام چوہدری،راجہ آصف خان،حسین شہید سرور،ماسٹر رفیق چوہدری،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ افتخار خان کھتیاڑوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ترجمان ن لیگ برطانیہ سردار مرتضیٰ علی ایڈووکیٹ نے انجام دیئے جبکہ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول کی سعادت چوہدری آصف اور قاری شبیریز اختر نے حاصل کی۔تقریب میں برطانیہ بھر کے شہروں سے ایک بڑی تعداد میں لیگی کارکنا ن و رہنماؤں جن میں چیئرمین ن لیگ اوررسیز راجہ شفیق احمد،صدر یوتھ ونگ راجہ حق نواز جانباز،ڈپٹی میئر سٹی بارو کونسل پیٹر براکونسلر محمد ندیم،راجہ فیاض خان سینئر نائب صدر ن لیگ برطانیہ،راجہ فضارت کیانی لندن،راجہ مروت خان،راجہ نوید خان،عبدالکریم مغل،مرزا راشد،چوہدری طاہر،راجہ یعقوب،چوہدری مال،اعجاز بٹ،چوہدری شبیر،راجہ بنارس خان،راجہ محمد فاروق پیٹر برا،راجہ سبیل خان،راجہ نعیم خان،راجہ بشارت پہلوان،راجہ پرویز خان،ڈاکٹر رضوان نوید بٹ ، اور دیگر نے شرکت کی۔تقریب میں لندن ،سلاؤ اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔مسلم لیگ ن میں سید حیدر شاہ،چوہدری مذمل،سید منتظر،چوہدری آصف اقبال، محمد قاسم،چوہدری فضل علی اور دیگر نے شمولیت اختیار کی ان تمام افراد کا تعلق چوہدری طارق فاروق کے آبائی حلقہ سے ہے۔ (رپورٹ: ابرار قریشی)