مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
معیشت اور ادارےمستحکم ہوں گےتو اثرات صحافت کے شعبے میں بھی نظر آئینگے:اقبال جھگڑا
اسلام آباد ... پاکستان اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، قومی ادارے بدترین مالی و انتظامی بحران کا شکار ہیں، مسلم لیگ (ن) ملک کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی جب ملکی معیشت اور ادارے مستحکم ہوں گے تو اس وقت اثرات صحافت کے شعبے میں بھی نظر آئیں گے۔ صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی وزیر اطلاعات سینینٹر پرویز رشید سے بات کروں گا اور اگر اس کا حل نہ ہوا تو پھر قائد محترم میاں نوازشریف کے سامنے معاملات رکھوں گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے سہہ روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایپنک کے پلیٹ فارم سے مجھے تمام مسائل تحریری طور پر دیدیئے جائیں تو میں اس پر بہتر انداز میں آپ کیلئے کام کرسکوں گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ میں ورکرز کی نمائندگی، چیئرمین آئی ٹی این ای کا عہدہ میرٹ پر دینے، آئی ٹی این ای میں چیئرمین کے ساتھ ممبران کی تعیناتی سمیت تمام دیگر امور پر تمام متعلقہ حکام سے بات کروں گا اور ہر ممکن تعاون فراہم کروں گا۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کا تسلسل ہی مسائل کے حل کی طرف اہم قدم ہے۔ صحافت نے گذشتہ دس سالوں میں جمہوریت کی ترویج اور آزادی اظہار میں جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔ اس سے قبل چیئرمین ایپنک شفیع الدین اشرف نے کہا کہ ظفراقبال جھگڑا وہ لیڈر ہیں جنہوں نے مصائب کے دور میں کبھی بھی لغزش نہیں دکھائی اور اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے اپنی گزارشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آٹھویں ویج بورڈ میں ورکرز کی طرف سے بعض ایسے افراد کو نمائندگی دی گئی ہے جن کا اخبارات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھتے ہیں یا پھر وہ میڈیا ورکر ہی نہیں ہیں۔ سی بی اے یونینز اور نمائندہ افراد کی تنظیم کو حقیقی معاملات میں نمائندگی نہ دینا بہت غلط اقدام ہے۔ اسی طرح ملک میں قوانین میں ان پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔ سیکریٹری جنرل ایپنک پاکستان اکرام بخاری نے کہا کہ ظفر اقبال جھگڑا کو ہمارے مسائل کے حل کیلئے ماضی کی طرح اب بھی اقداماٹ اٹھانے ہوں گے اور اگر ممکن ہوسکے تو وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید سے ملاقات اقبال ظفر جھگڑا کی موجودگی میں کرانے کا اہتمام ہوجائے تو حالات میں بہتری جنم لے سکتی ہے۔ انہوں نے دیانتدار شخص کو چیئرمین آئی ٹی این ای مقرر کرنے اور اس کے ساتھ دو ممبرز کی تعیناتی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پرنسپل انفارمیشن آفیسرعمران گردیزی بھی موجود تھے..