مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ترکی کا پاکستانی وزیراعظم کو نشان جمہوریت، مضبوط تعلقات تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں
انقرہ... وزیر اعظم پاکستان میاں محمّد نواز شریف کو ترک حکومت کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ "نشان جمہوریت" سے نوازا گیا ہے صدارتی محل میں منعقدہ تقریب میں اُنھیں یہ اعزاز دیا گیا۔ اس تقریب میں ترکی کے صدر عبداللہ گل کے علاوہ وزیرِ اعظم رجب طیب اردوان اور اعلیٰ سیاسی قائدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمّدنواز شریف نےکہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے وہ ترک قیادت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ترکی کے تعاون سے انسدادِ دہشت گردی سے متعلق ایک موثر حکمتِ عملی پر عمل درآمد کرے گا۔ اس موقع پر ترک وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی کو محض طاقت کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا اور سماجی اصلاح اور تعلیم کا فروغ یہ مقصد حاصل میں کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ میاں محمّد نواز شریف نے جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر بھی حاضری دی۔