مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
نوجوان بزنس میں مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسلامی اصولوں پر چلیں: لارڈ نذیر احمد
نیلسن:پاکستان کی دھرتی قدرتی مادنیات سے مالا مال ہے اور اسکی مٹی بھی زرخیز ہے جہاں پر اگر کاشتکاری کو فروغ دینے کیلئے کسانوں کی بھرپور معاونت کی جائے تو اشیاء خورد و نوش درآمد کرنے کی بجائے برآمد کی جا سکتی ہیں،اسی طرح تجارت کو فروغ دینے کیلئے برطانیہ اور پاکستان کے باہمی روابط سے ان احداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے خصوصاً نوجوان نسل کو پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کرنے کیلئے انہیں مکمل تحفظ کے ساتھ اس بات پر مائل کرنا ہو گا کہ انکا سرمایہ محفوظ ہوگا اور مارکیٹ کے اندر منافع بخش بھی،کیونکہ دہشت گردی اور دیگر مسائل کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری عدم تحفظ کی وجہ سے ما ند پڑی ہوئی ہے،ان خیالات کا اظہار برطانوی ہائوس آف لارڈ کے رکن لارڈ نذیر احمد نے لنکا شائر کے نوجوان کاروباری حضرات اور پاکستانی قونصلیٹ کی مشترکہ کاوشوں سے یوم پاکستان اور تجارتی فروغ کے حوالہ سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ اگر مادر وطن کے اندر ٹیکس کا نظام درست طریقے سے کام کرے تو اس سے بھی ریونیو اکٹھا کیا جا سکتا ہے اور جو لوگ کاروبار کے ذریعے پیسہ کماتے ہیں انہیں حق حلال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا کرنا چاہئے،انہوں نے کہا بحیثیت مسلمان بھی ہمارا مذہب ہم کو سچائی،ایمانداری اور اخلاقیات کا درس دیتا ہے قرآن پاک اور حضورؐ نے بھی تجارت بارے ہمیں حق حلال کا سبق دیا ہے لہٰذا میں نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر وہ تجارت میں اپنا مقام و حیثیت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسلام کے بتائے ہوئے بنیادی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ترقی کے منازل طے کریں،آخر میں انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ ہر وقت پاکستان کیخلاف منفی باتوں کو اجاگر کرنے کی بجائے مثبت پہلوئوں کو بھی دنیا تک پہنچائیں تاکہ بیرونی طور پر صحیح تصویر کشی کے ساتھ سرمایہ کار حضرات بھی ملک میں سرمایہ کاری کرنے کو ترجیح دیں،ممبر آف یورپین پارلیمنٹ امجد بشیر نے کہا کہ چین اور تائیوان کے درمیان سیاسی کھیچائو ہے لیکن پھر تجارتی لحاظ سے ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کرتے ہیں ییہی وجہ ہے کہ آجکل چین تجارتی لحاظ سے سب سے بڑی منڈی ہے،انہوں نے کہا بیرون ممالک بسنے والے کاروباری حضرات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے،انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کو تعلیم کے قیمتی زیور سے آراستہ ہونا چاہئے اورخصوصاً آئندہ چند برسوں میں ڈیجیٹل انڈسٹری کے اندر دنیا بھر میں روز گار کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے لہٰذا حالات کی نذاکت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس طرف بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے،آخر میں انہوں نے مقامی نوجوانوں کو کاروبار کے اندر کم وقت میں ترقی کرنے پر مبارکباد دی،مقامی کاروبار میں کامیابیاں حاصل کرنے والی خاتون ریحانہ صدیق نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم آج انتہائی اہم شخصیات کے درمیان موجود ہیں اور یوم پاکستان کا جشن منا رہے ہیں بحیثیت قوم ہم کو اپنے بچوں کا مستقبل روشن و تابناک بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کام کرنا ہو گا تا کہ وہ آگے چل کر ہمارا نام روشن کر سکیں اور نارتھ ویسٹ کے نوجوان ہمارے بزنس فورم سے مستقبل میں ضرور مستفید ہونگے لنکا شائر کے پولیس کمشنر گرمشا نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر قریبی روابط سے یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ کمیونٹی کی ضروریات کیا ہیں اور کیسے آپس میں تعلقات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی اکثریت امن پسند ہے اور اسلام میں دہشتگردی کا نام نہیں ہے ہم اسلام بارے نفرت انگیز خیالات رکھنے والوں کو مسلمانوں کے ساتھ مل بیٹھ کر اسلام کی تعلیمات کو سمجھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل ڈاکٹر ظہور احمد نے کہا کہ برطانوی لارڈز اور ممبران یورپین اور برطانوی پارلیمنٹ مادر وطن پاکستان کے ساتھ باہمی روابط میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں اور انکا کردار انتہائی اہم ہے جسے وہ احسن طریقے سے نبھاتے ہیں وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ پاکستانی قونصلیٹ اپنے ہم وطنوں کی معاونت کیلئے بر وقت کھلا ہے اور ہر مدد کیلئے تیار ہیں کیونکہ آپ لوگوں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہر لحاظ سے مرکزی کردار ادا کرتے ہیں ۔ آخر میں انہوں نے مقامی نوجوان کاروباری حضرات کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان سے رابطہ کرکے یوم پاکستان اور تجارتی فروغ کی آگاہی کیلئے اکٹھے پروگرام کرنے کو کہا ۔ پاکستان قونصلٹ کمرشل ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر عامر تھیم نے پاکستان کی معیشت کے تمام پہلوئوں کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کیلئے پردہ سکرین پر اعداد و شمار سے وضاحت کی ۔ سیاسی و سماجی رہنما خالد چوہدری نے بھی کہا کہ شکر ہے کہ موجودہ پاکستان قونصلیٹ سٹاف روایتی طریقوں سے ہٹ کر اصل معنوں میں پاکستان کی ترقی کیلئے عمل اقدامات اٹھا رہے تمام عملہ مبارکباد کا مستحق ہے ۔ پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سابق صدر اور اے آر وائی نیٹ ورک برطانیہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیاض غفور نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض مقامی سالیسٹرز فرح کے روح رواں محمد معروف خالد نے سر انجام دی ۔ آخر میں کونسلر محمد اقبال نے تمام مہمانان گرامی اور حاضرین کا دلی شکریہ ادا کیا ۔ بیورورپورٹ:فیاض بشیر