مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت یورپ کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن پرخصوصی تقریب
لندن:عالمی برادری کشمیری خواتین پر ہونیوالے مظالم بند کروا کر انہیں بھی دیگر ملکوں میں بسنے والی خواتین کی طرح حقوق دلوائے،خواتین معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں انکی ترقی اور حقوق کیلئے برطانوی ارکان پارلیمنٹ اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے،دنیا بھر میں پھیلی ہوئی کشمیری قوم کی خواتین مقبوضہ کشمیر کی عظیم خواتین کے مشن کے تکمیل تک کوششیں جاری رکھ کر اپنے وطن کی آزادی کیلئے ہر محاذ پر منظم کردار ادا کریں گی،ظلم و جبر کشمیری خواتین کو تحریک آزادی کشمیر کی جدو جہد اور سفارتی محاذ پر سرگرمیوں سے نہیں روک سکتا،برطانیہ میں بسنے والی کشمیری خواتین مردوں کے شانہ بشانہ اپنی تحریک میں حصہ ڈالتی رہیں گی اور اپنے اسلاف کی قربانیوں کو کبھی نظر انداز نہیں کریں گی،عظیم کشمیری حریت پسند رہنما اور برطانیہ میں مسلم کانفرنس کے بانی مولانا محمد یعقوب چشتی کی وفات پر تحریکی عہدیداروں اور خواتین تنظیموں کے رہنمائوں کا اظہار تعزیت اور انکی خدمات پر خراج عقیدت،تحریک کے سربراہ راجہ نجابت حسین کی طرف سے انکے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعلان،ان خیالات کا اظہار مقررین نے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کیا جس کی صدارت تحریک کی ڈپٹی چیئر پرسن صبیحہ شہزاد نے کی جبکہ اس موقع پر برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر گروپ کے چیئرمین اور کنزرویٹو ممبر پارلیمنٹ سٹیورٹ اینڈریو ایم پی،ڈیوز بری سے لیبر رکن پارلیمنٹ پولا اشرف ایم پی،بریڈ فورڈ سائوتھ کی رکن پارلیمنٹ جیو ڈیتھ کمنز ایم پی،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،برٹش کشمیری وومن کونسل برطانیہ کی چیئر پرسن رعنا شمع نذیر،بنات المسلمین کی ڈپٹی چیئر پرسن انیلا اسد،تحریک کی خواتین رہنمائوں شہناز صدیق، ساہرہ خان،لندن ریجن کے چیئرمین راجہ سکندر خان،سابق پارلیمانی امیدوار افضل اکرم،ڈاکٹر عافیہ رہائی کمیٹی کے چیئرمین راشد علی،ڈاکٹر صبور خان،سردار مہندر سنگھ ہیل،میمونہ خان اور بنات المسلمین کی سربراہ سمیرا فرخ،راجہ سلطان خان،راجہ عبدالمجید،میجراسلم خان،شازراجہ اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کرکے جہاں دنیا بھر کی خواتین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہاں اس عزم کا بھی اظہارکیا کہ اس دن کی مناسبت سے ہم سب لوگ خواتین کو زندگی کے ہرشعبے میں شریک کرنے کیلئے ہر سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور خواتین کوانکی حیثیت کے مطابق حقوق دلوانے میں اجتماعی کوششوں کا بھی حصہ بنیں گے اورخصوصی طور پر سیاسی سماجی اورفلاحی شعبے میں انکی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے گا اور انکی عزت وتکریم کیلئے کسی بھی قسم کی کمی بیشی نہیں کی جائے گی،جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اپنے استقبالیہ خطاب میں جہاں ان تمام خواتین کومبارکباد پیش کی جوزندگی کے مختلف شعبوں میں ترقی کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں بلکہ خصوصی طور پر پاکستانی اور کشمیری خواتین کو برطانوی سیاست میں اہم پوزیشنیں حاصل کرنے پر پوری قوم کیلئے ایک اعزاز قرار دیا اور است توقع کا اظہار کیا کہ وہ جہاں برطانیہ کی فلاح و بہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں وہاںوہ اپنے آبائی وطن کی خواتین اور عوام کے حقوق کیلئے بھی عالمی سطح پر اپنی کوششوں کو تیز کریں گی،اس موقع پر راجہ نجابت حسین نے قائد ملت چوہدری غلام عباس مرحوم کے عظیم ساتھی اورمسلم کانفرنس برطانیہ کے بانی رہنما مولانا محمد یعقوب چشتی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انکی طرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر کی جانیوالی کاوشوں کا ذکر کر کے انکے مشن کی تکمیل کیلئے تحریکی اور اپنی طرف سے مسئلہ کشمیر پر مزید کوششیں کرنے کے عزم کا اظہارکیا اور پوری کشمیری قوم کی طرف سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔