مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کبھی برطانوی قانون کی خلاف ورزی نہ کی، اللہ، پاکستان اورمظلوم عوام کا ایجنٹ ہوں : الطاف حسین
لندن ... متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کو اللہ تعالیٰ کی تائیداو رعوام کی حمایت حاصل ہے، جب تک اللہ تعالیٰ نہیں چاہے گاایم کیوایم کو امریکہ وبرطانیہ سمیت دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔ انسانی تاریخ میں امن کاراستہ اختیارکرنے والی پرعزم تحریکوں کوطاقت کے ذریعہ وقتی طورپر تو دبایاجاسکاہے لیکن ختم نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے برطانوی قانون کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی ہے ، ہمیشہ ساتھیوں کو صبروتحمل کا درس دیا ہے لیکن میں دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ امن کی پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔یہ بات انہوں نے اپنی 60 ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے جمع ہونے والے کارکنان سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جبکہ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں بھی یوکے یونٹ کے کارکنوں کی بڑی تعداد جناب الطا ف حسین کوانکی سالگرہ کی مبارکباد کیلئے موجود تھے۔ اپنے خطاب کے آغاز میں الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرعمران فاروق شہیدکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی تیسری برسی ہے اور اس سلسلے میں دنیا بھر میں قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے ۔ اللہ تعالیٰ ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکو اپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے، تحریک کے تمام شہداء کی مغفرت کرے اورشہداء کی قربانیوں کے صدقے تحریک کے تمام ساتھیوں کو مزید ہمت اور حوصلہ عطافرمائے۔ الطاف حسین نے کہاکہ میں طویل عرصے سے آپ کو باربار آگاہ کرتارہاہوں کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بعض قوتیں ایم کیوایم کے خلاف سرگرم عمل ہیں، گزشتہ ایک ہفتہ سے برطانیہ اور امریکہ کے نامی گرامی اخبارات میں میرے خلاف جھوٹی اوربے بنیاد کہانیاں شائع ہوئی جن میں میرے خلاف انتہائی بیہودہ اورغلیظ زبان استعمال کی گئی۔ صحافتی آداب کے خلاف شائع ہونے والے ان قصے کہانیوں کو جواز بناکر پاکستان میں بعض ایم کیوایم دشمن متعصب عناصر ایم کیوایم کواپنی عصبیت کی بھینٹ چڑھارہے ہیں،طرح طرح کی باتیں کررہے ہیں ،میں نے یہاں تک سنا ہے کہ اب ایم کیوایم کے دن گنے جاچکے ہیں اور اب ایم کیوایم ختم ہوجائیگی ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم دشمن قوتیں 35 برسوں سے ہمیں ہرقیمت پر ختم کرنے کی کوششیں کرتی رہیں لیکن ہمارے دشمن ختم ہوتے رہے اور ایم کیوایم اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مضبوط سے مضبوط تر ہوتی رہی۔میں اپنی 60 ویں سالگرہ کے دن اللہ تعالیٰ کو گواہ بناکر کہتا ہوں کہ ایم کیوایم کو امریکہ، برطانیہ اور دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت مل کر بھی اسلئے ختم نہیں کرسکتی کیونکہ ایم کیوایم کو اللہ تعالیٰ کی تائید اور عوام کی حمایت حاصل ہے اور جب تک اللہ تعالیٰ نہیں چاہے گا ایم کیوایم کو کوئی بھی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں ایم کیوایم دشمن عناصر مجھے یہودیوں، امریکہ اور برطانیہ کا ایجنٹ قرار دیا کرتے تھے ۔ اب ان عناصر کو شرم آنی چاہئے کہ میرے خلاف امریکی اوربرطانوی اخبارات میں من گھڑت اوربے بنیاد رپورٹوں کی اشاعت سے ثابت ہوگیا کہ الطاف حسین صرف اللہ تعالیٰ ، پاکستان اور اسکے مظلوم عوام کا ایجنٹ ہے ۔ الطاف حسین نے اجتماعات کے شرکاء سے دریافت کیا کہ میرے خلاف جومنفی پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے اگرآپ پر اس کا کچھ اثرہوا ہے تو مجھے ایمانداری سے بتادیں، میں خاموشی سے تحریک سے علیحدہ ہوجاؤں گا۔ جس پر تمام شرکاء نے یک زبان ہوکر کہا ’’ہرگز نہیں ‘‘ ۔ الطاف حسین نے کہاکہ برطانوی اورامریکی اخبارات میں میرے خلاف چلائی جانے والی مہم پر پاکستان میں ایم کیوایم دشمن عناصر خوشیاں منارہے ہیں۔ اگر خفیہ قوتیں مجھے کوئی نقصان پہنچاتی ہیں تو آپ وعدہ کریں کہ نہ صرف آپ خود ثابت قدم رہیں گے بلکہ اپنی اولادوں کو بھی نصیحت کریں گے کہ جب تک ہمیں اپنی منزل نہیں مل جاتی ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔