مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مغرب میں پاکستان کا روشن خیال اورحقیقی امیج سامنے لانا وقت کااہم تقاضہ ہے: پاکستان ہائی کمشنر
لندن ... برطانیہ اور دوسرے مغربی ممالک میں پاکستان کا روشن خیال اور حقیقی امیج سامنے لایاجانا ضروری ہے اور وقت کا یہ اہم تقاضہ بھی ہے۔ ان خیالات کااظہار پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے یہاں ایک مقامی ہوٹل میں اپوا یو کے کے 67ویں سالانہ ڈنر کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ سید ابن عباس نے کہا کہ اپوا یو کے برطانیہ میں پاکستان کے مثبت امیج کو سامنے لانے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں خواتین کے لئے تعلیم، صحت اور دوسرے شعبوں میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حقیقی چہرے اور کلچر کو برطانیہ میں بھرپور انداز میں پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے دنیا کو یہ بتایا جانا ضروری ہے کہ پاکستان کا اصل چہرہ اعتدال پسندی اور روشن خیالی ہے۔ اپوا یو کے کی چیئرپرسن بشن رفیق نے کہا کہ یہ تنظیم رعنا لیاقت علی خان نے خواتین کی بہبود کے لئے بنائی تھی اور گزشتہ 67سال سے دنیا بھر میں یہ تنظیم کام کررہی ہے اور پاکستانی خواتین کو طاقتور بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کو مردوں کی سپورٹ بھی حاصل ہے اس حوالے سے انہوں نے خاص طورپر جینز ویسٹ کے ضمیر حیدر، ہارون شیخ، ظفر رفیق، مسٹر خلیق اور دیگر کا حوالہ دیا اور کہا کہ ان کی بھرپور سپورٹ نے تنظیم کو آگے بڑھنے میں مدد دی ہے۔ جینز ویسٹ کے ضمیر حیدر نے کہا کہ اپوا یو کے مختلف خاندانوں کو ایک دوسرے کے قریب لارہی ہے اور اہم کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ برطانیہ ایک شاندار ملک ہے اس نے پاکستانیوں کو بہت کچھ دیا ہے اور پاکستانیوں کا بھی فرض ہے کہ اس ملک کی خدمت کریں۔ڈاکٹر افتخار نے کہا کہ اپوا یو کے دوسرے اداروں کے ساتھ ساتھ سول ہسپتال کراچی کے آئی سی یونٹ کے لئے فنڈز بھی فراہم کررہی ہے۔ یہ ایک بڑا کام ہے انہوں نے کہا کہ ڈائو میڈیکل کالج کے دنیا بھر میں موجود سابق سٹوڈنٹس اس یونٹ کی مدد کررہے ہیں۔ تقریب میں صوفی کلام گانے والے ممتاز گلوکار سائمن سلوسٹر نے صوفی نغمے گائے۔