مقبول خبریں
مدر فائونڈیشن گوجرخان کے روح رواں راجہ عرفان کی برطانیہ آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ
ماحولیاتی آلودگی کے باعث بچہ ماں کے رحم میں مر جاتا ہے یا اسکی افزائش رک جاتی ہے: ایک تحقیق
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی یونیورسٹیوں میں مفت تعلیم کا موقع، دنیا کے کسی حصّے سے آن لائن کورس کریں
لندن... دنیا بھر میں پھیلے علم کے پیاسوں کے لئے خوشخبری ، برطانیہ کے رسلز گروپ نے اپنی یونیورسٹیوں کے توسط سے مفت آن لائن تعلیم دہنے کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے کے مطابق کوئی بھی شخص ان کے پروگرام میں رجسٹر ہو کر اپنی مرضی کا کورس پڑھ سکتا ہے۔ گروپ کی تقریباً نصف ریسرچ یونیورسٹیز نے شارٹ کورسز ڈیزائن کرکے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کر دیئے ہیں جہاں سائن اپ کرنے والا کوئی بھی فرد انہیں حاصل کر سکے گا۔ برمنگھم باتھ، واروک، کنگز کالج لندن، لیڈز اور ایکسٹر ان 24 یونیورسٹیز میں شامل میں جنہوں نے فری کورسز ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لئے تیار کئے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کو ”فیوچر لرن“ کا نام دیا گیا ہے جس کو اوپن یونیورسٹی نے قائم کیا ہے۔ لوگ دنیا بھر میں کسی سے بھی کورس مٹیریل تک ٹیبلن سمارٹ فونز اور کمپیوٹرز کے ذریعے رسائی کر سکیں گے۔ وہ شارٹ کورسز کے لئے سائن کرسکیں گے جن کا دورانیہ 5سے 6 ہفتے اور 10سے 12 ہفتے کے اکیڈمک سمسٹر تک ہوگا۔ اختتام پر سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے جو فرسٹ ائر انڈر گریجویٹ لیول کے ہوں گے..درج ذیل لنک سے کورسز اور یونیورسٹیز کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ http://www.russellgroup.ac.uk