مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پی پی نے بیرسٹر کو وزیر اعظم بنایا مگر انہوں نے حسب روایت بے وفائی کی:چوہدری محمد اشرف
سلائو . . . وزیراعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی اور میر پور شہر سے امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد اشرف نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے میرپور شہر سے بیرسٹر سلطان کے مد مقابل امیدوار ہونگے انہوں نے کہا کہ پی پی نے بیرسٹر کو وزیر اعظم بنایا مگر انہوں نے حسب روایت بے وفائی کی آج وہ سیاسی مسافر کی طرح منزل کی تلاش میں ہیں مگر احسان فراموش کبھی منزل نہیں پا سکتا انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا پارٹی کے ساتھ ہے،آصف علی زرداری،محترم فریال تالپور اور وزیر اعظم آزاد کشمیرچوہدری عبدالمجید کی نہ صرف انہیں حمایت بلکہ مکمل سر پرستی حاصل ہے انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ پیپلز پارٹی سے وفادار رہوں گا انہوں نے کہا کہ وہ آج بریڈ فورڈ سے باقاعدہ الیکشن مہم کا آغاز کر رہے ہیں الیکشن میں میرا بیرسٹر سے ون ٹو ون مقابلہ ہو گا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کشمیر بدل دو کے نعرے کی بجائے آزاد کشمیر میں اپنی قیادت بدل دو کا نعرہ لگاتے تو شاید اچھا ہوتا انکے صدر کو آزاد کشمیر میں کوئی نمایاں کامیابی نظر نہیں آ رہی شاید وہ عمران خان سے پہلے پارٹی بدل دیں چوہدری اشرف نے تارکین وطن کشمیریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ووٹر لسٹوں میں اپنے ووٹ کے اندراج کیلئے کوشش کریں اور اپنے ووٹ کا استعمال کرنے آزاد کشمیر کے الیکشن میں پاکستان آئیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیراور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی پی آزاذ کشمیر راجہ شوکت خالق نے کہا کہ پی پی شہیدوں کا قافلہ ہے جس نے پاکستان میں جمہوریت کیلئے خون دیا ہے انہوں نے پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی قیادت اور وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد کشمیر میں پی پی کے جیالوں کو اشتعال نہ دیں ہم پر امن لوگ ہیں لاٹھی اور گولی کی سیاست کرنے کے قائل نہیں مگر اس کے باوجود اگر آزاد کشمیر کے عوام کے سیاسی حق پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی تو اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ پی پی آزاد کشمیر میں دوبارہ میرٹ پرحکومت قائم کرے گی،مشیر حکومت سردار عبدالرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی پی ایک فلسفے کا نام ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے،نظریاتی کارکن پارٹی کا عظیم اثاثہ ہیں پاکستان کی جمہوریت اور ترقی میں سب سے زیادہ کردارپیپلز پارٹی کی قیادت کاہے جبکہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے ریاستی عوام کو وہ حقوق دیئے جو انہیں40سال قبل ملنے چاہئیں تھے،ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیت سابق کونسلر چوہدری الطاف حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے اس کا وجود ہمارے لئے انتہائی اہم ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک کا سوچ بھی نہیں سکتے مگر پاکستان کی موجودہ وفاقی حکومت کے وزرا نے ریاستی وزیر اعظم کی کھلم کھلا نذلیل کی ہے جس کی برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی پر زور مذمت کرتی ہے۔